سینیٹ کمیٹی مواصلات کے گوادر کاشغر روٹ میں تبدیلی پر تحفظات

فنڈز پر سیاست چمکائی جا رہی ہے: چیئرمین، رپورٹ طلب، تحفظات دورکرینگے، شیخ آفتاب

فنڈز پر سیاست چمکائی جا رہی ہے: چیئرمین، رپورٹ طلب، تحفظات دورکرینگے، شیخ آفتاب، فوٹو:فائل

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں چین کے تعاون سے تعمیر ہونیوالے گوادرکاشغرروٹ میں مجوزہ تبدیلی پرکمیٹی نے تحفظات کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر پورٹ بلوچستان میں واقع ہے، اس لیے سب سے زیادہ فائدے پر حق بلوچستان کاہی ہے۔

بلوچستان روٹ میں خضدارکوئٹہ روڈاورژوب روڈکواصل حالت میںبحال رکھاجائے۔تبدیل شدہ روٹ میں بلوچستان کے اور خیبرپختونخوا کے زیادہ تر علاقوں کو خارج کردیاگیاہے ۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر دائود خان اچکزئی نے کہاکہ وزیراعظم کوغلط بیانی کرکے موقع پرموجودنہ ہونیوالے اورعالمی مالیاتی اداروں کی مددسے بنائے جانیوالے منصوبہ جات کوحکومتی قرار دیکر گورنر ہائوس میںجعلی افتتاح کرایا گیا، بلوچستان کے کے فنڈز کے اجرا کے معاملے پرسیاست چمکائی جارہی ہے۔




کمیٹی نے این ایچ اے کیطرف سے ہر اجلاس سے قبل وزیراعظم کی سرکاری مصروفیت یا اجلاس میںموجودگی کے بہانے پر برہمی کا اظہار کیا۔آئی این پی کے مطابق اجلاس میںانکشاف کیا گیا کہ خنجراب تا گوادراقتصادی راہداری کی تعمیرکیلیے این ایچ اے کے چینی کمپنیوںکوفراہم کردہ پاکستانی نقشے میں مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ،آزادکشمیرکوپاکستانی علاقے میں دکھایا گیا ہے۔
Load Next Story