پاکستان حکومت اور طالبان مذاکرات دنیا کی توجہ کا مرکزبن گیا

ملکی اورتمام عالمی میڈیا متحرک ہوگیا،مذاکرات کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹنگ کرتا رہا

خبریںبریکنگ نیوزکے طورپرجاری کی گئیں،سفارتکار بھی پیش رفت جاننے کیلیے سرگرم ۔ فوٹو: فائل

ملک میں قیام امن کے لیے کالعدم تحریک طالبان اور حکومتی ٹیم کے درمیان مذاکرات کے موقع پرپاکستان کے علاوہ تمام بین الاقوامی خاص طور پر امریکی، برطانوی اور بھارتی میڈیا متحرک رہا۔

مذاکرات کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ کی رپورٹنگ ، تمام پاکستانی اورانٹرنیشنل چینلز نے مذاکرات کے پہلے دورکی خبروں کوبریکنگ نیوزکے طور پرجاری کیا ۔




اسلام آباد میں امریکی، یورپی ،بھارتی اوردیگرعرب ممالک کے سفارتکار مذاکرات میں پیش رفت بارے جاننے کے لیے سرگرم اور اپنے ذرائع سے ملنے والی رپورٹس اپنی حکومتوں کو ارسال کرتے رہے۔ ان مذاکرات کی اہمیت کا اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتاہے بی بی سی، وائس آف امریکا سمیت تمام مشہورعالمی چینلز نے نمایاں خبروں میں اسے شامل کیا اور مذاکرات پر خصوصی پیکجز بنائے گئے تھے ۔
Load Next Story