کابل طالبان نے امریکی فوجی کتا ’’کرنل‘‘ پکڑلیا پٹے میں جاسوسی کے آلات تھے
اس کتے کو گذشتہ دسمبر میں لغمان صوبے میں ایک رات کے ایک چھاپے کے دوران پکڑا گیا تھا، طالبان
اس کتے کو گذشتہ دسمبر میں لغمان صوبے میں ایک رات کے ایک چھاپے کے دوران پکڑا گیا تھا، طالبان فوٹو: اے ایف پی
افغانستان میں طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے گذشتہ سال دسمبر میں افغانستان کے مشرقی صوبے میں لڑائی کے دوران امریکی فوجیوں کا ایک کتا پکڑ لیا ہے۔
افغان طالبان نے اس کتے کی ایک وڈیو جاری کی ہے جسے بظاہر 'کرنل' کہا جاتا ہے۔ طالبان کا کہنا ہے کہ کتے کے گلے میں موجود پٹے پر جی پی ایس، ایک ٹارچ اور کیمرا بندھا ہوا تھا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں ، میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ امریکیوں کے لیے شرمندگی کا باعث بنے گا۔ کابل میں بی بی سی کے نامہ نگار ڈیوڈ لیون کا کہنا ہے کہ اس وڈیو میں ایک پریشان حال کتا نظر آتا ہے جسے ایک لمبے بالوں والے طالب نے رسی سے پکڑا ہوا ہے اور اسے کیمرے کے لیے دکھایا جا رہا ہے۔طالبان کا کہنا ہے کہ اس کتے کو گذشتہ دسمبر میں لغمان صوبے میں ایک رات کے ایک چھاپے کے دوران پکڑا گیا تھا۔اس وڈیو میں طالبان ایسے ہتھیار بھی دکھاتے ہیں جنھیں امریکا کی خصوصی افواج کثرت سے استعمال کرتی ہیں۔افغانستان میں اتحادی افواج عرصے سے بو سونگھنے والے اور حفاظت والے کتے استعمال کرتے رہے ہیں۔