یونیسکو ملالہ فنڈ کے تحت پاکستان میں 70لاکھ ڈالر خرچ کریگا

ملالہ فنڈ کے تحت ستر لاکھ ڈالر کی رقم آئندہ پانچ سال کے دوران خرچ کی جائے گی۔ ڈی جی یونیسکو

ملالہ فنڈ کے تحت ستر لاکھ ڈالر کی رقم آئندہ پانچ سال کے دوران خرچ کی جائے گی۔ ڈی جی یونیسکو فوٹو فائل

اقوام متحدہ کا ادارہ برائے تعلیم یونیسکو پاکستان میں لڑکیوںکی تعلیم کیلیے ملالہ فنڈ کے تحت 70لاکھ ڈالرخرچ کرے گا۔


ملالہ ٹرسٹ فنڈ کیلیے رقم فراہم کرنے کیلیے معاہدے پر ڈائریکٹرجنرل یونیسکو ارینا بوکوا اور وزیر مملکت برائے تعلیم و تربیت بلیغ الرحمان نے دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت دور افتادہ علاقوں میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ، سکولو ںکی تعمیر اور بچیوں کیلیے تعلیمی ماحول بہتربنانے کیلیے7ملین ڈالرکی خطیر رقم خرچ کی جائے گی۔ ڈی جی یونیسکو کے ہمراہ نیوز کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر بلیغ الرحمن نے بتایا کہ چاروں صوبوں کی مشاورت سے ملالہ فنڈ کا استعمال کیا جائے گا اور جلد اس بارے میں جامع حکمت ترتبب دی جائے گی۔ ڈی جی یونیسکو کا کہنا تھا کہ ملالہ فنڈ کے تحت ستر لاکھ ڈالر کی رقم آئندہ پانچ سال کے دوران خرچ کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ یونیسکو پاکستان میں تعلیم کے فروغ کیلیے اپنی امداد جاری رکھے گا۔
Load Next Story