وزیراعظم ورلڈاکنامک فورم میں شرکت کیلیے چین پہنچ گئے

چینی وزیراعظم سے گوادربندرگاہ،توانائی پربات ہوگی، پرویزاشرف کاایئرپورٹ پرپرتپاک استقبال

چینی وزیراعظم سے گوادربندرگاہ،توانائی پربات ہوگی، پرویزاشرف کاایئرپورٹ پرپرتپاک استقبال۔فوٹو: اے پی پی

وزیراعظم راجا پرویزاشرف ورلڈاکنامک فورم میں شرکت کیلیے چین کے ساحلی شہر تیانجن پہنچ گئے۔


وہ خصوصی چھوٹے طیارے میں پہنچے،جس میں زیادہ سے زیادہ 14 مسافروں کی گنجائش ہوتی ہے۔تیانجن ایئر پورٹ پرنہایت موثر چینی میئر اور چین کے سینئرحکام نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر اعظم پرویز اشرف اعلیٰ پروٹوکول کے جلو میں ایئر پورٹ سے سیدھے اس ہوٹل پہنچا دیے گئے جہاں پاکستان کے پرائیویٹ اور سرکاری میڈیاکے افرادکوٹھہرایا گیا ہے۔

اسلام آباد سے بیجنگ روانہ ہونیوالا پی آئی اے کا طیارہ ایک گھنٹے کی حسبِ معمول تاخیر سے روانہ ہوا ، طیارہ مسافروں سے بھرا ہوا تھا لیکن مسافر بڑبڑاتے ہوئے یہ بھی کہتے سنائی دیے گئے کہ پاکستان کی قومی ایئر لائن کا حال بھی پاکستان ریلوے کی طرح ہوتا جا رہا ہے۔ قبل ازیں چین کیلیے روانگی کے موقع پر وزیراعظم پرویز اشرف نے میڈیا کو بتایا کہ چین پاکستان کا قابل بھروسہ دوست ہے، چین کے وزیراعظم کیساتھ ملاقات میں گوادر بندرگاہ کا معاملہ اور توانائی کے شعبے میں مزید تعاون پر بات چیت ہوگی۔
Load Next Story