جامعہ اردو داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 12 فروری تک توسیع

کراچی یونیورسٹی کے تحت ضمنی امتحان 2013 کا آغاز 10مارچ سے ہورہا ہے

وفاقی جامعہ اردو کے شعبہ سماجی بہبود کے تحت’’جلسہ سیرت النبیؐ‘‘کل منعقدہوگا۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین کے مطابق بی ایس، ایم اے، ایم ایس سی، ایل ایل بی5 سالہ، ایل ایل بی 3 سالہ، ایل ایل ایم اور ایم بی اے صبح و شام کے داخلہ پروگرام برائے2014 میں داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں12 فروری تک توسیع کردی گئی ہے۔

جامعہ کراچی کے تحت آئوٹ گوئنگ اورسابق طلبا (صبح وشام پروگرام) کیلیے ضمنی امتحان برائے 2013 کا آغاز 10مارچ سے ہورہا ہے، صبح کے طلبا اپنے سیمسٹر امتحانی فارم و فیس10 تا 18 فروری تک 200 روپے فی کورس کے اعتبار سے جمع کراسکتے ہیں جبکہ 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 19تا28 فروری تک جمع کراسکتے ہیں، شام کے طلبا500 روپے فی کورس کے اعتبار سے 10 تا18 فروری تک اور 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 19 تا28 فروری تک اپنے سیمسٹر فارم جمع کراسکتے ہیں۔




وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ سماجی بہبود کی جانب سے ''جلسہ سیرت النبیؐ''کل 9 فروری کو شام 6 بجے گلشن اقبا ل کیمپس میں منعقد کیا جارہا ہے جس کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال ہوں گے، نظامت کے فرائض رئیس کلیہ فنون پروفیسر ڈاکٹر ناہید ابرار سرانجام دیں گی۔
Load Next Story