کوچ بننے کیلیے بیک ڈور چینل استعمال کرنے کا تاثر درست نہیں ہے وقار یونس

کوچنگ سنبھالی تو جونیئرز، سینئرز سب کو ساتھ لے کر چلوں گا، ٹیم میں کوئی مسائل پیدا نہیں ہونگے۔

کوچنگ سنبھالی تو جونیئرز، سینئرز سب کو ساتھ لے کر چلوں گا، ٹیم میں کوئی مسائل پیدا نہیں ہونگے۔ فوٹو: آن لائن/فائل

MOSCOW:
وقار یونس نے کہا ہے کہ دوبارہ کوچنگ سنبھالی تو جونیئرز، سینئرز سب کو ساتھ لے کر چلوں گا، ٹیم میں کوئی مسائل پیدا نہیں ہونگے۔


لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پہلے دور میں کچھ غلطیاں ضرور ہوئیں، تاہم ان سے سبق سیکھا ہے، کھلاڑی بھی خاصے میچیور ہوگئے ہیں، ایک بار پھر ذمہ داریاں سنبھالنے کا موقع ملا تو نئے عزم کے ساتھ نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے جونیئرز، سینئرز سب کو ساتھ لے کر چلوں گا، پوری امید ہے کہ کوئی مسائل پیدا نہیں ہونگے، انھوں نے کہا کہ کوچ کا عہدہ حاصل کرنے کیلیے بیک ڈور چینل استعمال کرنے کا تاثر درست نہیں، پی سی بی کے طریقہ کار کے مطابق منتخب ہونے پر ہی ذمہ داریاں سنبھال لوں گا۔
Load Next Story