پاک و ہند کے عوام کو ملانے میں کردار ادا کرنا چاہتا ہوں راج موہن گاندھی

ویزاپالیسی میں نرمی سے فاصلے ختم ہوسکتے ہیں،گاندھی کے پوتے کی ایکسپریس سے گفتگو

کراچی میں منعقدہ ادبی میلے کی افتتاحی تقریب سے ڈاکٹرراج موہن گاندھی خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

مہاتما گاندھی کے پوتے اور مورخ ڈاکٹرراج موہن گاندھی نے کہاہے کہ میں پاک وہند کے عوام کوملانے کے لیے عملی کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔

دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کودیکھنے اورملنے کیلیے بے چین ہیں یہ دوریاں ختم ہونی چاہئیں۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ان کاکہنا تھا کہ سیاسی سطح پرہمارے حکمرانوں کوآپس میں بات چیت کرنے کی ضرورت ہے ہندوستان میں بھی ایسے لوگ ہیں جو کبھی پاکستان نہیں آئے ایسے ہی لوگ پاکستان میں بھی مقیم ہیں اگر ویزا پالیسی میں نرمی برتی جائے تویہ فاصلے ختم ہوسکتے ہیں۔




قبل ازیں آکسفورڈیونیورسٹی کے زیراہتمام پانچویں لٹریچرفیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہاتماگاندھی کے پوتے اورمورخ ڈاکٹر راج موہن گاندھی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ادبی تقاریب کے ہونے سے جوانٹرنیشنل سطح پرپاکستان کاامیج خرابی کی طرف جارہاتھاوہ درست سمت جائیگا ۔ مجھے پاکستان آکراچھا لگا، اس طرح کے ایونٹ مزیدہونے چاہیں۔
Load Next Story