پی آئی اے خسارے کی تفصیلات سینیٹ میں پیش بھارت کو منڈیوں تک بلاامتیاز رسائی نہیں دے رہے وزیر تجارت

تجارتی توازن بھارت کے حق میں ہے،خرم دستگیر،پی آئی اے کے 18افسران کی تنخواہ 10 اور 214 کی 5 لاکھ سے زائد ہے،شیخ آفتاب

کنونشن سینٹرکی نجکاری سے متعلق توجہ دلائونوٹس موخر،غفور حیدری کاسندھ میں اغوا کے واقعات کیخلاف واک آئوٹ۔ فوٹو: فائل

سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو ابھی تک اپنی منڈیوں تک بلا امتیاز رسائی اور پسندیدہ ترین ملک کا درجہ نہیں دیا ۔

جمعے کو وقفہ سوالات کے دوران وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے ایوان کو بتایا کہ بھارت کے وزیر تجارت کا آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔ ان کے دورے کے دوران بھارت کو اپنی منڈیوں تک بلا امتیاز رسائی دینے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ دوطرفہ تجارت کا توازن اس وقت بھارت کے حق میں ہے۔




وزیر انچارج ایوی ایشن ڈویژن شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ پی آئی اے کو یومیہ 8 کروڑ 70 لاکھ روپے خسارہ ہورہا ہے ۔ 2012ء میں 33 ارب اور 2013ء کے پہلے 9 ماہ میں 31 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ وزیراعظم نے ادارے کی حالت بہتر بنانے کیلیے 16ارب روپے کی منظوری دی ہے جن میں سے 11ارب 75 کروڑ روپے سے زائد جاری ہو چکے ہیں۔
Load Next Story