علمِ نجوم کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

6 تا 12 دسمبر 2021

6 تا 12 دسمبر 2021

ABUJA, NIGERIA:
برج حمل
سیارہ مریخ،21 مارچ تا20اپریل
گہرائی میں جاکے سوچنے اور معمول سے ہٹ کے سوچنے، تحقیق اور تجسس کا وقت ہے۔ آپ کچھ ڈاؤن محسوس کرسکتے ہیں، لیکن یہ کیفیت عارضی ہوگی کیوںکہ آپ میدان میں کود چکے ہیں اور اس یقین کے ساتھ کہ آپ خطروں کے کھلاڑی ہیں، اگر آپ کسی تحقیق اور تجسس کے کسی شعبے سے منسلک ہیں تو یہ ہفتہ اچھے مواقع فراہم کرے گا اور اس ہفتے کے آخر تک آپ کسی بڑے نتیجے پر پہنچ چکے ہوں گے، اگرچہ آپ کا کام مکمل نہیں ہوگا لیکن ڈور کا دوسرا سرا آپ کے ہاتھ میں ہوگا، کوئی پرانا کورٹ کچہری کا معاملہ سر اٹھا سکتا ہے۔

برج ثور
سیارہ زہرہ،21اپریل تا 20 مئی
آپ کی ترجیحات سے ہٹ کے حالات کسی اور رخ پر متحرک ہوسکتے ہیں۔ آپ مقدر کو بہتر بنانے اور بڑوں کا تعاون حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں جب کہ کچھ لوگ آپ کی ذاتی زندگی اور شراکتی امور کے اندر گڑبڑ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، شریکِ حیات سے تعلق میں کچھ ان بن ہوسکتی ہے یا آپ پر کسی قسم کی الزام تراشی کا اندیشہ ہے۔ شریکِ حیات کو مطمئن کرنا مشکل ہوسکتا ہے، کیوںکہ شکوک و شبہات کے جنات نے آپ کے ساتھی کو غلط پٹی پڑھا رکھی ہے۔

برج جوزا
سیارہ عطارد،21مئی تا 21 جون
آپ کے سیارے نے ایسی جگہ جمپ کیا ہے جہاں جذبات اور خراب نتائج ہی مل سکتے ہیں، سورج گرہن آپ کی عقل پر پردہ ڈال سکتا ہے، آپ کسی کی بات سننے کو تیار نہیں ہیں بس اپنی ہی من مانی چاہتے ہیں۔ آمدن کا مسائل اپنی جگہ لیکن جذباتی ہونے سے کچھ نہیں ہونے والے سوائے ناکامی کے، ہاں جذبات کا درست استعمال کیجیے ضرور نتائج حسبِ منشا ہوسکتے ہیں، مشتری آپ کے مقدر کے چراغ کو بجھنے نہیں دے گا۔ البتہ اس وقت مطلوبہ نتائج ممکن ہے نہ مل سکیں، آپ نے تحمل مزاجی کا مظاہرہ کرنا ہے۔

برج سرطان
سیارہ قمر،22جون تا 23 جولائی
سورج گرہن آپ کو محبوب کے لیے جذباتی کرسکتا ہے۔ پرانا تعلق شکوک وشبہات کی بھینٹ چڑھ سکتا ہے۔ ایسے وقت میں ساتھی کی غلطیوں پر سے آنکھیں بند کرنا بہتر قدم ہوگا، ورنہ یہ نیا تعلق آپ کو ضرور کسی گڑھے میں گراسکتا ہے۔ یہاں کام کاج کے ستارے بھی آپ کی حمایت میں نہیں ہیں۔ ابھی آپ ہوا میں اڑ رہے ہیں جلد ہوا دم توڑنے والی ہے، آپ کی توجہ کہیں اور ہونے کی وجہ سے میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ اپنے اس کام کو کہ جس میں کچھ مسائل چل رہے ہیں کو بند کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں، اس پر نظر ثانی کرلیں۔

برج اسد
سیارہ شمس،24جولائی تا 23 اگست
آپ کی توجہ گھر کی تزئین وآرائش اور نیا مکان کی جانب ہوسکتی ہیں، آپ کا آرٹیفیشل چیزوں کا بزنس کے لئے اچھا وقت آپ اسے مارکیٹ میں لائیں اس سے اچھا فائدہ ہوسکتا ہے، پیر اور منگل آپ کو کچھ جذبات کرسکتا ہے، والد سے تعلق میں کچھ بگاڑ آسکتا ہے، اس کی وجہ والدہ، گھر یا چھوٹا بھائی بہن ہوسکتا ہے، جذبات اور بے بسی ایک ہی وقت میں ایسے وقت میں والدہ کا تعاون حاصل رہے گا، جمعرات اور جمعہ نیند متاثر ہوسکتی ہے، کھانا وقت پر کھائیں اور اپنی صحت کا بھی خیال رکھیں۔

برج سنبلہ
سیارہ عطارد،24 اگست تا 23 ستمبر
سفر ہوسکتا ہے۔ اس ہفتے کی پوزیشن خاصی بہتر ہے، آپ کوئی نیا کام شروع کرسکتے ہیں جس کا تعلق آن لائن ہو، کوئی کتاب آسکتی ہے، کوئی ادارہ بن سکتا ہے کچھ نیا کرنے کا جذبہ آپ کو متحرک کرسکتا ہے۔ یہ سب برج عقرب میں ہونے جارہا ہے تو تحقیق اور ریسرچ سے متعلقہ کاموں کے لیے بھی ایک اچھا اور معاون وقت ہوسکتا ہے، کچھ قریبی لوگوں سے کچھ امور طے پا سکتے ہیں، جس کا کسی نہ کسی طرح مالی فائدے سے بھی ہوسکتا ہے ساتھی کی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔


برج میزان
سیارہ زہرہ،24 ستمبر تا 23اکتوبر
آپ کے خانہ مال میں کافی سیاروں کا جمگھٹا ہورہا ہے۔ ایسے وقت میں مالی فائدہ ہونا ایک یقینی امر ہے۔ اس میں آپ کے کیریئر، پرانے دوست احباب کہ جن کا کسی نہ کسی حکومتی ادارے سے تعلق ہوسکتا ہے بڑے بھائی کہ جو والد کی طرح آپ کا خیال رکھتے ہیں آپ کے کام آسکتے ہیں۔ آپ کا سیارہ ایسے مقام پر ہے کہ جہاں گھر کی تعمیر اور سکون سے متعلق امور کو نظر میں رکھے ہوئے ہے اور کافی مطمئن ہے۔

برج عقرب
سیارہ پلوٹو،24 اکتوبر تا 22 نومبر
آپ کے اکثر سیارے آپ کے طالع میں جگمگا رہے ہیں۔ ایسے وقت میں اپنا بزنس کرنا بہتر ہوتا ہے۔ حالات اور واقعات آپ کو اسی سمت لے جاتے ہیں، ایسے میں آپ اپنا بزنس ہی بہتر ہوتا ہے کیوںکہ آپ کی انا کا علم بلند ہوتا ہے اور آپ کی حساس طبع بامِ اوج پر ہونے کی وجہ سے کسی کا ہلکا سا بھی نامناسب لہجہ یا رویہ آپ کے لیے مسائل کی وجہ بن سکتا ہے۔ کسی کے ماتحت کام کرنا آپ کے لیے ایک مشکل کام ہوسکتا ہے۔

برج قوس
سیارہ مشتری،23 نومبرتا 22 دسمبر
وہ تمام امور آپ کو فائدہ دیں گے جن کا کسی نہ کسی حوالے سے بیرون ملک سے تعلق ہوگا۔ آن لائن بزنس کے لیے ایک شان دار وقت ہوسکتا ہے۔ یہاں ایک دوست آپ کو اس حوالے سے تمام چھوٹی بڑی سہولیات فراہم کرنے کی ہامی بھرتا دکھائی دیتا ہے۔ ایسے دوست کم ملتے ہیں، دراصل اچھا وقت کسی بھی شخص کو ہماری زندگی میں جگنو بنادیتا ہے جو ہمیں ہماری منزل تک رسائی دیتا ہے۔ آپ کی دوراندیشی پہلے کی نسبت زیادہ بہتر ہوئی ہے۔

برج جدی
سیارہ زحل،23 دسمبر تا 20 جنوری
چاند سورج سے گرہن والی حالت میں مل چکا ہے۔ ایسے وقت میں بڑے بھائی کے لیے کوئی مشکل وقت ہوسکتا ہے یا والد کو کسی پریشانی یا الجھن کا سامنا ہوسکتا ہے، لیکن اس کے باوجود ان کا تعاون آپ کے مالی امور میں بہتری لارہا ہے، لیکن انہیں ممکن ہے آپ سے کوئی شکایت ہو جو کہ انہیں تکلیف دیتی ہے، کوشش کیجیے کہ یہ شکایت دور ہوجائے۔ آپ کے حلقے میں ایک نیا دوست داخل ہورہا ہے جس کے مشورے آپ کے لیے مشعلِ راہ ہوسکتے ہیں۔

برج دلو
سیارہ یورنیس،21 جنوری تا 19 فروری
شریکِ حیات سے ان بن اس گرہن کے اوقات میں آپ کے لیے ذہنی ٹینشن کا سبب ہوسکتی ہے۔ ایسے وقت میں نیا کیریئر اور نیا بزنس شروع ہوسکتا ہے اور کچھ لوگ آپ کی زندگی سے نکل جائیں گے۔ اس میں کسی کی کوئی غلطی نہیں ہے، بس یہ وقت کا تقاضا ہے اور نیا دور سابقہ ادوار سے کٹ کے بنتا ہے۔ آپ عملی میدان میں خاصے سرگرم ہورہے ہیں، پہلے سے زیادہ، یہاں آپ کی شخصیت میں دہرا رنگ نظر آرہا ہے، زیادہ سنجیدہ اور زیادہ نرم اور پرجوش۔

برج حوت
سیارہ نیپچون،20 فروری تا 20 مارچ
آپ کی ان دنوں میں اگر شادی ہورہی ہے تو مبارک ہو یہ شادی آپ کے مقدر کے بجھے چراغ کو روشن کرنے والی ہے۔ بیرون ملک سے وابستہ لوگوں کے لیے کافی مفید ہفتہ ہونے والا ہے۔ آپ کی خاموش طبع کے الٹ آپ کا بزنس کافی چہکنے والا ہے۔ بیرون ملک اور آن لائن کاموں میں آپ کا مقدر کافی روشن نظر آرہا ہے۔ آپ کا کیریئر کافی الجھا ہوا ہے لیکن آپ اس کی پرواہ نہ کریں اور بس اپنے راستے پر چلتے ہیں آپ اپنی جگہ بالکل درست ہیں۔
Load Next Story