عابد شیر علی الزام تراشیوں کے بجائے مستعفی ہوجائیں شرمیلا فاروقی

ملک میں جاری توانائی کے اصل بحران کی ذمے دار نواز حکومت ہے، صوبائی معاون خصوصی

بجلی چوری کی روک تھام متعلقہ رکن قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی ذمے داری نہیں۔ فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی برائے ثقافت اور رکن صوبائی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے گزشتہ روز وزیر مملکت پانی و بجلی کی جانب سے بجلی چوری کے متعلق پریس کانفرنس کو انکی ناکامی کا اعتراف قرار دیتے ہوئے فریال تالپور اورپیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی پر انکی جانب سے لگائے گئے الزامات کی مذمت کی ہے۔

انھوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بجلی چوری کی روک تھام دراصل متعلقہ رکن قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی ذمے داری نہیں بلکہ یہ وزارت پانی و بجلی کی ذمے داریوں میں شامل ہے،انھوں نے کہا کہ کسی بھی رکن اسمبلی کے حلقے میں کی جانے والی بجلی چوری یا لائن لاسز کی روک تھام خود رکن اسمبلی نہیں کرسکتا بلکہ اس مقصد کے لیے واپڈااور وزارت پانی و بجلی ذمے دار ہوتے ہیں ،شرمیلا فاروقی نے کہا کہ عابد شیر علی بجلی چوری کے الزمات لگانے کے بجائے اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے وزارت سے استعفیٰ دے دیں۔




ملک بھر میں جاری توانائی کے اصل بحران کی ذمے دار نواز حکومت ہے، جس کی عوام دشمن پالیسوں نے غریب کا جینا دوبھر کردیا ہے اور اب بجائے عوام کو ریلیف پہنچانے کے وفاقی وزیر ہمارے رہنمائوں پر الزام ترشیاں کررہے ہیں ،انھوں نے عابد شیر علی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگران سے وزارت کے امور چلائے نہیں جارہے ہیں اور وہ توانائی بحران پر قابو نہیں پاسکتے تو باعزت طریقے سے مستعفی ہوجائے ،انھوں نے مزیدکہا کہ وفاقی وزیر سندھ کے بجائے پہلے پنجاب میں بجلی اور گیس کی چوری پر قابو پائیں وہاں گھر تو درکنار صنعتیں چوری کی بجلی اور گیس سے چلائی جارہی ہیں ۔
Load Next Story