ہنزہ 8 سالہ پاکستانی کوہ پیما محسن علی نے 6 ہزار50 میٹربلند چوٹی منگلنگ سرکرلی
محسن علی مہم جوئی کے سفرپراپنے والدکے ہمراہ25جنوری کو روانہ ہوئے اور28جنوری کوچوٹی سرکی۔
پہاڑ کی چوٹی سر کرنے کا شوق تھامیں پہاڑوں کی چوٹیاں سر کرکے دنیا کو امن کا پیغام دینا چاہتاہوں، محسن علی۔ فوٹو: فائل
ہنزہ سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیمامحسن علی نے6ہزار50میٹربلند چوٹی منگلنگ سرکرکے ریکارڈ قائم کردیا۔
محسن علی مہم جوئی کے سفرپراپنے والدکے ہمراہ25جنوری کو روانہ ہوئے اور28جنوری کوچوٹی سرکی۔ ہنزہ کے مہم جوالپائن کلب کے مطابق ہنزہ کے علاقے شمشال گوجال سے تعلق رکھنے والے8سالہ کم عمر ترین مہم جو محسن علی نے6 ہزار 50میٹر بلند چوٹی منگلنگ سرکرکے ریکارڈ قائم کردیا۔شمشال گوجال اورگردونواح کے لوگوں نے محسن علی کے گھرجاکرمبارکبادپیش کی اس موقع پر محسن علی نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پہاڑ کی چوٹی سر کرنے کا شوق تھامیں پہاڑوں کی چوٹیاں سر کرکے دنیا کو امن کا پیغام دینا چاہتاہوں،میں بڑا ہو کر سپیشل بچوں کی فلاح کیلئے کام کروں گا۔