سابق چیف جج رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے درخواست دائر

وکیل رائے نواز کھرل نے رانا شمیم توہین عدالت کیس میں پارٹی بننے کی بھی درخواست دائر کردی ہے۔

وکیل رائے نواز کھرل نے رانا شمیم توہین عدالت کیس میں پارٹی بننے کی بھی درخواست دائر کردی ہے۔ فوٹو: فائل

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔


سپریم کورٹ کے وکیل رائے محمد کھرل نے درخواست دائر کی اس کے علاوہ رائے نواز کھرل نے رانا شمیم توہین عدالت کیس میں پارٹی بننے کی بھی درخواست دائر کردی ہے۔

دو الگ الگ درخواستوں میں کہاگیاہے کہ رانا شمیم مسلم لیگ(ن) سندھ کے عہدیدار رہے،ن لیگ نے برسر اقتدار آنے ہی رانا شمیم کو بطور چیف جج گلگت بلتستان تعینات کیا،خدشہ ہے کہ رانا شمیم دوبارہ بیرون ملک فرار نہ ہوجائیں،استدعا ہے کہ عدالت فریقین کو رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے۔
Load Next Story