کلاس میں اول آنا وزیراعظم پاکستان بننا میرے خواب ہیں ملالہ
اپنی کتاب پر تنقید کی توقع تھی، رونمائی ملتوی ہونا کوئی اہمیت نہیں رکھتا، انٹرویو
تعلیم کے حق کی خاطر لڑائی کو اپنا فرض سمجھتی ہوں، فوٹو: فائل
پاکستان کی عالمی ایوارڈ یافتہ طالبہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ کلاس میں اول آنا اور پاکستان کا وزیراعظم بننا میرے خواب ہیں، اپنی کتاب پر تنقید کی توقع تھی، کتاب کی رونمائی کو ملتوی کرنا کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔
روسی ریڈیو کو انٹرویو میں ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ اپنی کتاب پر اعتراضات کے بارے میں علم ہے، اس لیے کوئی زیادہ پریشانی نہیں ہوئی، لوگ بہت سی کتابوں کے ساتھ متفق یا غیرمتفق ہو سکتے ہیں، لوگوں کی زندگیاں میرے لیے زیادہ اہم ہیں۔
انھوں نے کہا کہ تعلیم کے حق کی خاطر لڑائی کو اپنا فرض سمجھتی ہوں، مارٹن لوتھر کنگ، بے نظیر بھٹو، نیلسن منڈیلا پسندیدہ شخصیات ہیں۔