بھارتی ٹیم نے آٹوگراف سے مزین جرسی اعجاز پٹیل کوپیش کردی

اعجاز نے 119 رنز کے عوض 10 شکار کرکے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے بولر کا اعزاز پایا تھا۔

اعجاز نے 119 رنز کے عوض 10 شکار کرکے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے بولر کا اعزاز پایا تھا۔ فوٹو : انٹرنیٹ

ISLAMABAD:
بھارتی کرکٹ ٹیم نے کیوی اسپنر اعجاز پٹیل کو اپنے آٹوگراف سے مزین جرسی پیش کردی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم نے ممبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں تمام 10 وکٹیں اڑانے والے کیوی اسپنر اعجاز پٹیل کو اپنے آٹوگراف سے مزین جرسی پیش کردی۔


اعجاز نے 47.5 اوورز میں 119 رنز کے عوض 10 شکار کرکے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے بولر کا اعزاز پایا تھا، ان سے قبل انیل کمبلے اور جم لیکر اس فہرست میں موجود تھے۔

ممبئی میں پیدا ہونے والے اعجاز پٹیل کو گزشتہ روز میچ کے اختتام پر بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون نے ٹیم کی جانب سے تحفہ پیش کیا۔
Load Next Story