سازگار کنڈیشنز میں بابر اعظم کے اندر کا اسپنر جاگ اٹھا
بابر اعظم نے کسی بھی فارمیٹ میں کبھی ایک بھی گیند نہیں کرائی تھی
بابر اعظم نے کسی بھی فارمیٹ میں کبھی ایک بھی گیند نہیں کرائی تھی فوٹو : انٹرنیٹ
ڈھاکا کی سازگار کنڈیشنز میں بابراعظم کے اندر کا اسپنر جاگ اٹھا کپتان نے انٹرنیشنل کیریئر میں پہلا اوور کرا دیا۔
بیٹنگ میں دھوم مچانے والے بابر اعظم نے کسی بھی فارمیٹ میں کبھی ایک بھی گیند نہیں کرائی تھی، ڈھاکا ٹیسٹ میں جب ساجد خان بنگلا دیشی بیٹنگ لائن کا امتحان لے رہے تھے تو کپتان نے بھی دن کا آخری اوور کرنے کیلیے گیند سنبھالی اور نپی تلی بولنگ کی۔
تیج الاسلام کے بیٹ کا کنارہ لینے والی گیند فیلڈر سے تھوڑا آگے نہ گرتی تو وہ وکٹ بھی حاصل کرلیتے۔
یاد رہے ڈومیسٹک میچز میں کبھی کبھار بولنگ کرنے والے بابر اعظم نے 21وکٹیں حاصل کی ہیں۔