مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزکی فائرنگ،3 نوجوان شہید

 سری نگر: مقبوضہ  کشمیر میں قابض  بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسزنے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شوپیاں میں فائرنگ کر کے 3نوجوانوں کوشہید کردیا۔ نوجوانوں کونام نہاد سیکورٹی آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا۔

بھارتی فوج نے علاقے کو محاصرے میں لے کرگھرگھرتلاشی لی اورمتعدد نوجوانوں کوگرفتارکرلیا۔بھارتی فوج کے نام نہاد آپریشن سے پہلے شوپیاں اورقریبی علاقوں میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بند کردی گئی تھی۔

شوپیاں اورنواحی علاقوں کا محاصرہ کئی گھنٹے جاری رہا۔ بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ 20نہتے کشمیری نوجوانوں کوشہید کیا تھا۔