رواں سال تیل اور گیس کے 51 کنوؤں سے پیداوار حاصل کی جائئ گی وزارت پیٹرولیم

59 نئے کنویں کھودنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے،16سال تک ملکی ضروریات پوری ہونگی

125 کمپنیوں کو لائسنس جاری کیے،2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے 27 ذخائر ملے، وزارت پٹرولیم۔ فوٹو: فائل

وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل کے حکام نے کہا ہے کہ ملک میں گیس وتیل کی پیداوار میں اضافے کیلیے رواں مالی سال 2013-14 کے دوران59نئے کنویں کھودنے کے علاوہ 51 کنوئوں سے پیداوار کے حصول کیلیے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

اتوار کو اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے حکام کا کہنا تھا کہ ملک میں تیل وگیس تلاش کرنے والی 29 کمپنیاں کام کررہی ہیں۔ کمپنیوں نے گزشتہ تین سال کے دوران 204 مقامات پر تیل وگیس کی تلاش کیلیے کھدائی کی جن میں 27 جگہوں سے تیل وگیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ کمپنیوں نے تیل وگیس کی تلاش پر 2.02 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔




انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے تحت ملک میں موجود گیس کے ذخائر16سال تک ملکی ضروریات پورا کرسکیںگے جبکہ 125کمپنیوں کو تیل وگیس کی تلاش کے لائسنس دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران ایک ملین کیوبک فٹ گیس یومیہ اور 1784 بیرل یومیہ تیل کی نئی پیداوار حاصل ہوئی ہے۔
Load Next Story