آئی ٹی وکمیونیکیشن سہولتوں کی فراہمی پنجاب حکومت سبقت لے گئی
پنجاب حکومت محکمہ پولیس کیلیے خصوصی موبائل فون ایپلی کیشن بھی تیار کررہی ہے، ذرائع
پنجاب حکومت محکمہ پولیس کیلیے خصوصی موبائل فون ایپلی کیشن بھی تیار کررہی ہے، ذرائع فوٹو؛فائل
انفارمیشن اور کمیونی کیشن ٹیکنالوجی کی جدید سہولتوں سے استفادہ کرتے ہوئے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی، شکایات کی وصولی اور ازالے سمیت یوٹلیٹی اداروں اور عوام میں رابطہ استوار کرنے کیلیے پنجاب حکومت دیگر تمام صوبوں پر سبقت لے گئی ہے۔
آئی ٹی سیکٹر کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب حکومت نے ای گورننس کے ذریعے سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے بالخصوص کمیونی کیشن کی جدید سہولتوں کے ذریعے عوام اور سرکاری اداروں میں موثر روابط استوار کرنے کے لیے عالمی آئی ٹی ادارے مائیکروسافٹ کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ مائیکروسافٹ کی جدید یونیفائڈ کمیونی کیشن سلوشنز کے ذریعے عوامی خدمت سے جڑے ہوئے صوبائی اور ڈسٹرکٹ سطح کے اداروں کو باہم منسلک کیا جائیگا۔ ایک جانب کمیونی کیشن کیلیے استعمال ہونیوالے تمام سرکاری وسائل اور زرائع آپس میں مربوط کیے جائیں گے، دوسری جانب عوام سے رابطے کا موثر ذریعہ اختیار کیا جائیگا جس سے ایک جانب حکومت کے کمیونی کیشن اخراجات میں نمایاں بچت ہوگی وہیں عوام کو بھی سرکاری اداروں تک رسائی اور بنیادی سہولتوں کے حصول میں آسانی ہوگی۔
اس ضمن میں آئی ٹی کمپنی کے اعلیٰ افسران اور پنجاب حکومت کے متعلقہ افسران کے مابین ملاقاتیں ہوچکی ہیں جن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جدید کمیونی کیشن سہولتوں کے ذریعے تعلیم، صحت اور دیگر سماجی ضروریات تک عوام کی رسائی آسان کرنے کیلیے منصوبہ بندی شروع کردی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت محکمہ پولیس کیلیے خصوصی موبائل فون ایپلی کیشن بھی تیار کررہی ہے جس کے ذریعے محکمہ پولیس کے تمام اہلکاروں، افسران، گاڑیوں، ہتھیاروں، دفاتر کی ڈیٹا بیس کو موبائل ایپلی کیشن سے منسلک کرکے سیکیوریٹی شناخت اور وسائل کو موثر انداز میں استعمال کرنے کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور خامیوں کو دور کرنے میں مدد ملیگی یہ ایپلی کیشن قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے مجاز افسران اور اہلکار استعمال کرسکیں گے ایپلی کیشن کے ذریعے پولیس کی گاڑیوں اور پولیس اہلکاروں کی کسی بھی جگہ پر فوری شناخت کی جاسکے گی۔