قومی ٹیم کے بولنگ کوچ محمد اکرم کے معاہدے میں 2 برس کی توسیع کردی گئی
بولنگ کوچ ہمیشہ ذکا اشرف کے قریبی عہدیداروں میں شامل رہے ہیں
بولنگ کوچ ہمیشہ ذکا اشرف کے قریبی عہدیداروں میں شامل رہے ہیں. فوٹو: فائل
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بولنگ کوچ محمد اکرم کو مزید 2 سال کا کنٹریکٹ دیدیا، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چیئرمین ذکا اشرف نے عہدے پر بحالی کے فوری بعد ہی ان کے معاہدے میں توسیع کردی تھی۔
یاد رہے کہ نجم سیٹھی کو بڑے فیصلوں سے روکے جانے کے بعد گزشتہ سال کے دوران محمد اکرم کے کنٹریکٹ کی ہر ماہ تجدید کی جاتی رہی۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بولنگ کوچ ہمیشہ ذکا اشرف کے قریبی عہدیداروں میں شامل رہے ہیں، پی سی بی کے عبوری دور میں بھی انھوں نے معطل چیئرمین سے رابطے رکھے۔ ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بااثرہونے کی وجہ سے محمد اکرم قومی ٹیم کے ہیڈکوچ کیلیے معین خان کو لانے کی بھرپورکوشش کررہے ہیں۔