قومی ٹی 20 لاڑکانہ بلز نے کراچی ڈولفنز کا شکار کرلیا
اسٹارز پر مشتمل سائیڈ 9 وکٹ کی خفت سے دوچار، فیصل آباد وولفز نے اسلام آباد لیپرڈز کی فتوحات کو بریک لگا دی
ملتان ٹائیگرز کے ذوالفقار بابر کے آگے کراچی زیبراز نڈھال، سیالکوٹ اسٹالینز نے حیدر آباد ہاکس کو مات دیدی، فوٹو: اے ایف پی/فائل
قومی ٹی 20 کپ میں لاڑکانہ بلز نے کراچی ڈولفنزکا شکار کرلیا، اسٹارز پر مشتمل سائیڈ 9 وکٹ کی خفت سے دوچار ہوگئی۔
فیصل آباد وولفز نے اسلام آباد لیپرڈز کی فتوحات کو بریک لگادی، محمد طلحہ اور احسان عادل نے 3،3 وکٹوں کا بٹوارا کیا، عمر گل کے اتنے ہی شکار رائیگاں گئے۔ ملتان ٹائیگرز کے ذوالفقار بابر کی گھومتی گیندوں کے سامنے کراچی زیبراز نڈھال ہوگئے۔ ڈیرہ مراد جمالی ایبکس کیخلاف عمراکمل اور عمر صدیق کی جارحانہ بیٹنگ نے لاہور لائنز کو مسلسل دوسری کامیابی دلادی۔ سیالکوٹ اسٹالینز نے حیدر آباد ہاکس کو ناکامیوں کی دلدل میں دھکیل دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائمنڈ گرائونڈ اسلام آباد میں حال ہی میں کرکٹ ریجن کا درجہ ملنے لاڑکانہ بلز اسکواڈ نے اسٹارز کرکٹر پر مشتمل کراچی ڈولفنز کو 9 وکٹ سے زیر کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کا بڑا اپ سیٹ کردیا، کامیاب ٹیم قبل ازیں حیدر آباد ہاکس کو بھی تباہی کا شکار بنا چکی ہے، فاتح ٹیم نے 95 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ گنوا کر13.1 اوور میں حاصل کرلیا، احسان علی 54 اور ایاز جمیل 16 کیساتھ ناقابل شکست رہے، ظفر علی 28 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، انور علی کو 2 اوورز میں 25 رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑی۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے والی فاتح سائیڈ نے امتیاز علی کی عمدہ بولنگ کی بدولت ڈولفنز کو 94 رنزپر محدودرکھا،خرم منظور نے 51 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، دوسرے اوپنر شاہ زیب حسن کے 12 کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا، اسد شفیق 6، سرفراز احمد ایک اور انور علی صفر کی خفت سے دوچار ہوئے۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں ملتان ٹائیگرز نے کراچی زیبراز کو 49 رنز سے زیر کرتے ہوئے فاتحانہ آغاز کرلیا، کامیاب ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی،ذیشان اشرف نے 21 گیندوں پر40 اور زین عباس(15)نے6.4 اوورز میں 59 رنز کا آغاز فراہم کیا، اس کے بعد نوید یاسین (34) اور وکٹ کیپر گلریز صدف(ناقابل شکست15) نے آخری 5 اوورز میں37 اسکور بناتے ہوئے ٹیم کو 140 تک پہنچایا۔
ہدف کا تعاقب کرنے والی کراچی زیبرازنے 18 گیندوں پر 32 رنز کے ساتھ عمدہ آغاز کیا، پانچویں اوور میں فرخ زمان(32) کے آئوٹ ہونے کے بعد صرف 11 گیندوں پر 3 بیٹسمین چلتے بنے، تینوں وکٹیں لیف آرم اسپنر ذوالفقار بابر نے حاصل کیں۔42 پر 4 وکٹیں گنوانے کے بعد زیبراز کی بیٹنگ لائن سنبھل نہ سکی اور 91 پر ڈھیر ہوگئی، اسپنر نے 4 اوور میں 16 رنز کے بدلے 4 شکار کیے۔ لاہور لائنز نے ڈیرہ مراد جمالی کو 82 رنز سے زیر کرتے ہوئے ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی، فاتح سائیڈ نے مقررہ اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر 180 کا پہاڑ کھڑا کیا، اوپنر احمد شہزاد39 اور ناصر جمشید 9 رنز کے ساتھ میدان بدر ہوئے، عمر اکمل نے 41 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز سجائی، عمر صدیق 53 کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ مشکل ہدف کا پیچھا کرنے کیلیے میدان میں اترنے والی ابیکس ٹیم نے صرف 6 رنز پر اپنے دونوں اوپنرز گنوا دیئے تھے بعدازاں محمد ایوب(26) اور تیمور علی(20) نے تھوڑی مزاحمت دکھائی مگر باقی بکھرے پتوں کی طرح ایک ایک کرتے ہوئے میدان سے جاتے رہے اور پوری ٹیم 98 پر ڈھیر ہوگئی، اعتزاز چیمہ نے کفایتی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 اوورز میں صرف 6 رنز کے عوض2 وکٹیں اپنے نام کیں۔
سعد نسیم اور احمد شہزاد بھی دو، دو شکار کرنے میں کامیاب ہوئے، وہاب ریاض نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ نیشنل گرائونڈ اسلام آباد میں فیصل آباد وولفز نے میزبان لیپرڈز کی فتوحات کو بریک لگادی، فاتح ٹیم نے آصف علی کی 43 گیندوں پر 73 رنز کی بدولت 158 رنز بنائے، کپتان مصباح الحق کی کاوش 12 رنز تک ہی محدود رہی، عمر گل نے 3 وکٹوں کیلیے 3 اوورز میں 45 کی پٹائی برداشت کی۔ ہدف کا تعاقب کرنے والی اسلام آباد لیپرڈزکی ٹیم مقررہ اوورز میں8 وکٹ پر 143 رنز تک ہی پہنچ پائی، کپتان عماد وسیم کے 37 گیندوں پر 54 اور بابر اعظم کے 40 رنز بھی ناکافی رہے، محمد طلحہ اور احسان عادل نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3،3 وکٹوں کا بٹوارا کیا۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اتوار کے آخری میچ میں مضبوط سیالکوٹ اسٹالینز نے حیدرآباد ہاکس کو 39 رنزسے زیرکردیا۔ فاتح ٹیم نے عمران نذیر کے 51 گیندوںپر 8 چھکوں اور 5 چوکوںسے سجی93 رنز کی اننگز کی بدولت191 رنز بنائے، کپتان شعیب ملک نے بھی 65 رنز بنائے دونوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 112 رنز بنائے، حارث سہیل 3 رنز تک محدود رہے، ہدف کے تعاقب میں حیدرآباد ہاکس کے اوپنر عظیم گھمن اور شرجیل خان نے تیز رفتاری کے ساتھ بیٹنگ کا آغاز کیا، مگر بعد میں دیگر بیٹسمین رن اوسط کو برقرار نہ رکھ پائے اور ٹیم مقررہ اوورز میں صرف4 وکٹیں گنوانے کے باوجود 152 تک ہی پہنچ سکی، شرجیل کی ہمت 25 اورعظیم گھمن کی 42 رنز پر جواب دے گئی، عقیل انجم نے بھی 42 رنز بنائے، بلاول بھٹی نے 4 اوورز میں 16 رنز کے بدلے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔