مدینہ منورہ ہوٹل میں آتشزدگی مزید 2 افراد جاں بحق

ہلاکتیں17ہو گئیں، آگ بجلی کی وائرنگ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی

جاں بحق ہونے والوں میں 4 مصری شہری بھی شامل ہیں، مصری سفیرکی گفتگو۔ فوٹو: فائل

لاہور:
مدینہ منورہ کے ہوٹل میں آتشزدگی سے جھلسنے والے مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے، ہلاکتوں کی تعداد 17ہوگئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق ہفتے کو ہوٹل میں آگ بجلی کی وائرنگ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تاہم حکام کی جانب سے حتمی وجہ تاحال نہیں بتائی گئی۔




سعودی عرب میں مصر کے سفیر عفیفی عبدالوہاب کاکہنا ہے کہ جاں بحق ہونیوالوں میں کم ازکم 4 مصری شہری بھی ہیں تاہم اس حوالے سے معلومات جمع کر رہے ہیں۔
Load Next Story