امریکا کی جنگ ڈالرکےغلاموں نے مول لی طالبان کا نمائندہ نہیں عمران خان

آج بھی میرجعفر اور میر صادقوں کی کمی نہیں،لوڈشیڈنگ کاذمے دارمرکزہے،350 چھوٹے ڈیم بناکراپنی بجلی پیداکریںگے

عسکریت پسندوں کی جانب سے شریعت کی تشریح پراتفاق نہیں،چیئرمین تحریک انصاف۔فوٹو: فائل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں آج بھی میر جعفر اور میر صادق کی کمی نہیں ہے، امریکا کی جنگ ڈالروں کے غلاموں نے مول لی اور اپنے لوگوں اور پختونوں کاخون بیچا۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ تب ہی جیتی جاسکتی ہے جب عوام اور حکومت کی سوچ ایک ہو، صوبے میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ مرکز کی جانب سے ہے مگر اب صوبے میں 350 مائیکرو ہائیڈرل پاور اسٹیشن لگا کر صوبہ اپنی بجلی پیدا کرے گا اور مرکز کے سامنے بھیک نہیں مانگے گا۔ گرین پختونخوا مہم کے دوران صوبے میں 2 بلین درخت لگائیں گے جبکہ اس مہم سے دوسرے صوبوں پر بھی پریشر پڑے گا، پارکوں پر تجاوزات مافیا کا قبضہ ختم کروایا جائے گا۔




ان خیالات کا اظہار انھوں نے پشاور یونیورسٹی کے فارسٹ انسٹی ٹیوٹ میں منعقد ''گرین پختونخوا مہم ''کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ گورنر ہائوس پشاور کو خواتین پارک اور قلعہ بالا حصار کو سیاحتی سرگرمیوں کے لیے مختص کریں گے اور خیبرپختونخوا میں آنے والی تبدیلی میں دیر ہے اندھیر نہیں۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ گرین پختونخوا مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔علاوہ ازیںاین این آئی کے مطابقغیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ میں واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ میں طالبان کی نمائندگی نہیں کرتا۔اور نہ ہی عسکریت پسندوں کی جانب سے شریعت کی تشریح پر اتفاق کرتے ہیں۔ ٗاسلامی قوانین کو بندوق کی نوک پر مسلط نہیں کئے جاسکتے ٗمذاکراتی عمل آگے بڑھنے سے ملک سے نفرت اور خون خرابے کا خاتمہ ہوگا اور امن لوٹ آئیگا۔عمران خان نے امن مذاکرات کے حوالے سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناکام ہوں گے۔
Load Next Story