مشرف کیخلاف مقدمہ سیاسی ہے کچھ نہیں نکلے گا بابر اعوان
افتخار چوہدری کے جانے سے عدلیہ آزاد ہوئی ہے، پرویز مشرف کا ساتھ ججز نے ہی دیا
موجودہ عدلیہ اس حبس زدہ ماحول میں خوشگوار ہوا کا جھونکا ثابت ہوگی، انٹرویو۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل
لاہور:
پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر بابر اعوان نے کہا کہ پر ویز مشرف کے خلاف مقدمہ سیاسی ہے اور ایسے مقدمات کے فیصلے بھی ہمیشہ سیاسی ہوتے ہیں لہٰذا اس مقدمے سے بھی کچھ نہیں نکل سکے گا۔
کوئی بھی وکیل افتخار محمد چوہدری کے ساتھ نہیں کھڑا، تمام وکلا کہتے ہیں افتخار چوہدری کے جانے کے بعد آج عدلیہ آزاد ہوئی ہے، پاکستان کے عوام کو خوش ہونا چاہیے اب عدلیہ سیاست سے باہر ہوگئی ہے۔
اتوار کو ایک انٹر ویو میں سینیٹر بابراعوان نے کہا کہ پرویز مشرف ملزم تو ہیں لیکن سب سے پہلے ان کاساتھ ججز نے ہی دیا اور انھوں نے ہی مشرف کورعایت دی کہ وہ3 برس تک صدر رہ سکتے ہیں۔ ایک سوال پر ان کا کہناتھا کہ موجودہ عدلیہ اس حبس زدہ ماحول میں خوشگوار ہوا کا جھونکا ثابت ہوگی۔