موجودہ حکومت سے بھی مسائل کے حل کی توقع نہیں اختر مینگل
سابق حکومت نے بلوچستان کی زمین سے معدنیات نکالیں،موجودہ حاکم لاشیں نکال رہے ہیں
موجودہ حکومت کے دورمیں بھی وہی ولن ہے، صرف اداکارتبدیل ہوگئے ہیں اورنئے نئے مطالبات اورلفافے مانگ رہے ہیں۔فوٹو:فائل
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اوررکن صوبائی اسمبلی سرداراختر جان مینگل نے کہاہے کہ سابقہ حکومت اورموجودہ حکومت میں واضح فرق ہے۔
سابق حکومت زیرزمین سے خاص طورپر سیندک اورریکوڈک پروجیکٹ سے معدنیات اورسونا چاندی نکال رہی تھی، موجودہ حکومت اپنی زمین سے ہی بلوچ فرزندوں کی لاشیں نکال رہی ہے۔ اس حکومت سے بھی توقع نہیں کہ وہ کوئی مسئلہ حل کرسکے۔ انھوںنے یہ بات اتوارکو دبئی سے ٹیلی فون پراین این آئی سے خصوصی گفتگومیں کہی۔ انھوںنے کہاکہ صوبے میں میری ڈیڑھ سالہ حکومت میں بھی ایک ولن نے جوہر فلم میں ہوتا ہے، اہم کردارادا کیاتھا اور اب موجودہ حکومت کے دورمیں بھی وہی ولن ہے، صرف اداکارتبدیل ہوگئے ہیں اورنئے نئے مطالبات اورلفافے مانگ رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کوہماری ضرورت نہیں۔ موجودہ حکومت اس وقت تک چلتی رہے گی جب تک ان کے مفادات اکٹھے ہیں۔ موجودہ وسابقہ حکومت میں فرق کے حوالے سے انھوں نے کہاکہ اس بارے میں اس وقت بولوںگا جب موجودہ حکومت کو 9ماہ ہوجائیںگے۔ ڈاکٹرمالک کے ساتھ جولوگ ہیں وہ شایدلفافہ مانگ رہے ہیں۔ صرف چہرے تبدیل ہوئے ہیں، اسٹیج اورکہانی وہی ہے۔ جہاںعوام نے 8ماہ انتظار کیاہے، ایک ماہ اور انتظار کرلیں۔