یورپ اور جاپان میں شدید برفباری سے نظام زندگی درہم برہم 11 افراد ہلاک
ٹوکیو میں13.8انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی، حادثات میں 1200سے زائد افراد زخمی، اٹلی کے کئی علاقے بھی برف سے ڈھک گئے
برطانیہ کے مغربی ساحلی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ، عمارتیں، مکانات خالی کرالیے گئے، لوگوں کو ساحل سے دور رہنے کی ہدایت۔ فوٹو: اے ایف پی
SAHIWAL:
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیواور نواحی علاقوںمیں شدید برف باری کے باعث حادثات میں11افراد ہلاک اور 1200سے زائد زخمی ہوگئے۔
ہفتے کی رات سے اتوار کے دن تک مختلف علاقوں میں10.6انچ برف باری ریکارڈ کی جا چکی تھی جو کہ ملک کی 45 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ ہے جبکہ شمال مشرقی شہر سندائی میں13.8انچ تک برف باری نے ملکی تاریخ کا 78 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے، برف باری عین اس موقع پر ہوئی جب ایک روز بعد ریاستی گورنر کے انتخابات ہونے والے ہیں، مقامی ذرائع کے مطابق ہلاکتیں اور زخمی ہونے کے واقعات زیادہ تر پھسلن کے باعث ٹریفک حادثات کی وجہ سے پیش آئے۔ ادھر امریکا،کینیڈا ، اٹلی سمیت کئی یورپی ممالک میں برفانی طوفان سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہے،خراب موسم کے باعث امریکا کی کئی ریاستوں میں سیکڑوں پروازیں معطل اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے کئی علاقے سیلابی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، جنوب مغربی ساحلی علاقوں میں پھرآندھی اورسیلاب کاخدشہ ہے، عمارتیں اورمکانات خالی کرالیے گئے جبکہ لوگوں کو ساحل سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق 125 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی اٹلانٹک کی ہوائیں جنوبی اور مغربی ساحلی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لیے ہوئے ہیںاور شدید طوفان کے خطرات موجود ہیں۔ ادھر شمالی فرانس کے رہائشیوں کو بھی بد ترین سیلاب کا سامنا ہے، تیز ہوائوں اور بارش کی وجہ سے علاقے میں ہزاروں مکانات بجلی سے محروم ہیں۔ اٹلی میں برف باری نے کئی علاقوں کو مکمل طور پر ڈھانپ دیا۔ کینیڈا میں بھی شدید برف باری کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔