شاہدہ منی کے فلم ’’سلطنت ‘‘ کے لیے گیت نے دھوم مچادی

14سال بعد پلے بیک گلوکاری میں واپسی ہوئی،عمدہ رسپانس ملنے پر خوش ہوں،شاہدہ منی

فلم کی دھن نوجوان موسیقار نوید ناشاد نے ترتیب دی تھی۔ فوٹو: فائل

گلوکارہ شاہدہ منی کے نئی فلم ''سلطنت '' کے لیے گائے گیت نے میوزک چارٹ پردھوم مچا دی۔

اس گیت نے جہاں میوزک لوورز کوجھومنے پرمجبورکیا ہے، وہیں موسیقی کی دنیا کی معروف شخصیات بھی ان دنوں اسی گیت کے گن گارہی ہیں۔ اس حوالے سے شاہدہ منی نے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ 14سال بعد پلے بیک سنگنگ میں واپسی ہوئی ہے جس کے لیے فلم کے ہدایتکارفیصل بخاری نے رابطہ کیا تھا۔ فلم کی دھن نوجوان موسیقار نوید ناشاد نے ترتیب دی تھی۔




عمدہ رسپانس ملنے پربے حد خوش ہوں۔ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ گیت میوزک چارٹ پردھوم مچائے گا۔ میں جب بھی کوئی کام کرتی ہوں تومیری کوشش ہوتی ہے کہ اس کو اپنی صلاحیتوں سے منفرد بنائوں۔ انھوں نے کہا کہ صدارتی ایوارڈ ملنے کے بعد مجھ پر یہ ذمے داری آرن پڑی ہے کہ میں مزید اچھا کام کروں۔ اسی لیے اس کوپسند کیاجارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گیت کو بھارتی اداکارہ شویتا پر فلمبند کیا گیا ہے اورمجھے ملنے والی اطلاعات میں یہ بتایاگیا ہے کہ وہ بھی اس گیت کوکافی دیرتک سنتی رہیں اوران کاکہنا تھا کہ اگرکوئی گیت اچھے انداز سے گایاگیاہوتواس کوشوٹ کروانے میںبہت مزہ آتاہے۔
Load Next Story