عامرسہیل کی تشکیل شدہ ٹیمیں فائلوں میں دب کر رہ گئیں
ذکا اشرف کو ہٹائے جانے کے ساتھ ہی سلیکشن کمیٹی کا انتخاب بھی غیر آئینی قرار
معین کو ذمہ داری ملنے کا امکان، باسط بھی فارغ، تقرریاں غیر قانونی تھیں، شکیل شیخ فوٹو: ٹی ایم این/فائل
پشاور:
ذکا اشرف کو ہٹائے جانے کے ساتھ ہی سلیکشن کمیٹی کا انتخاب بھی غیر آئینی قرار دے دیا گیا۔
بین الصوبائی رابطے کی وزارت کے نوٹیفکیشن کے تحت تشکیل پانے والی مینجمنٹ کمیٹی کے ایک رکن شکیل شیخ نے فیصلے تبدیل کیے جانے کا اشارہ دیدیا، چیف سلیکٹر عامر سہیل کی ایشیا کپ اور ورلڈ ٹوئنٹی20چیمپئن شپ کے لیے بنائی ٹیمیں فائلوں میں دب کر رہ گئیں، نئے سربراہ نجم سیٹھی کے فیورٹ معین خان کو ذمہ داری ملنے کا امکان روشن ہوگیا،کراچی ریجن اکیڈمیز کی باگ ڈور بھی باسط علی کے ہاتھوں سے نکل گئی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمیٹی کے ایک رکن شکیل شیخ نے کہا کہ عامر سہیل اور باسط علی کی تقرریاں غیر قانونی تھیں، فیصلوں کو واپس لے کر میرٹ پر عہدیداروں کا انتخاب کریں گے،ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ معین خان کو چیف سلیکٹرمقرر کرنے کا فیصلہ نئے چیئرمین نجم سیٹھی کریں گے۔کمیٹی کے ایک رکن شہریار خان نے کہا کہ ذکا اشرف کے تکنیکی طور پر درست فیصلے تبدیل نہیں ہوں گے۔