ڈائریکٹوریٹ اسکولز کادفترخالی نہ کرنے پربندکردیاگیا

ڈائریکٹر لینڈنے دفاترکوتالے ڈال دیے،نیاز لغاری نے ایڈمنسٹریٹر سے مہلت مانگ لی

ڈائریکٹوریٹ آف اسکولز کے دفاتر سے ملازمین کو باہر نکال کر تالے ڈال دیے گئے۔ فوٹو: فائل

HARIPUR:
سوک سینٹرکی پانچویں منزل پر قائم ڈائریکٹوریٹ اسکولز کراچی کے دفاتر کو تالا لگ گیا،دفاتر منتقل نہ کرنے پر لینڈ ڈپارٹمنٹ نے تالے ڈال کر ملازمین کو باہر نکال دیا۔

کریم آباد میں محکمہ تعلیم اسکول ونگ کی عمارت کاکچھ حصہ ہی محکمہ تعلیم کے پاس ہے جس کے سبب ڈائریکٹوریٹ اسکولز وہاں دفاترمنتقل کرنے سے قاصر ہے سوک سینٹرمیں قائم ڈائریکٹوریٹ آف اسکولز کے دفاترکو اساتذہ کی سہولت کے لیے برقرار رکھا گیا تھا گزشتہ ہفتے ڈائریکٹرجنرل ٹیکنیکل کے ایم سی نیاز احمد سومرونے خط جاری کرکے ڈائریکٹوریٹ اسکولز کو دفاتر کی منتقلی کا کہا تھا پیر کو ڈائریکٹر لینڈ نے ساتھیوں کے ہمراہ ڈائریکٹوریٹ آف اسکولز کے دفاتر سے ملازمین کو باہر نکال کر تالے ڈال دیے۔


 



ڈائریکٹر اسکولز کراچی نیاز لغاری نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ سے اس معاملے پر بات کرکے دفاترخالی کرنے کے لیے مہلت مانگی ہے۔
Load Next Story