اسنوڈن نے عام سے سافٹ ویئرز کے ذریعے خفیہ معلومات ڈاؤن لوڈ کیں نیو یارک ٹائمز

اسنوڈن نے سستاسافٹ ویئراستعمال کیاتھا جووسیع پیمانے پردستیاب ہے،رپورٹ

اسنوڈن نے سستاسافٹ ویئراستعمال کیاتھا جووسیع پیمانے پردستیاب ہے،رپورٹ۔ فوٹو: فائل

امریکی اخبارنیویارک ٹائمزنے انکشاف کیاہے کہ امریکی قومی سلامتی کے سابق اہلکار ایڈورڈاسنوڈن نے عمومی پروگراموں کے ذریعے خفیہ معلومات ڈاؤن لوڈکی تھیں۔


رپورٹ کے مطابق اسنوڈن کے انکشافات کے بارے میںتحقیقات کرنے والے جاسوسوں نے معلوم کیاہے کہ اسنوڈن نے سستاسافٹ ویئراستعمال کیاتھا جووسیع پیمانے پردستیاب ہے۔ ڈاؤن لوڈنگ کاعمل سارادن جاری رہتاتھا اس لیے اس کوآسانی سے رجسٹرڈکیا جاسکتا تھااور اس کوروکا جاسکتا تھا۔ نیویارک ٹائمزنے اس سلسلے میں یاددہانی کرائی کہ ایجنسی برائے قومی سلامتی کامقصد ملک کوہر قسم کے سائبرحملوں سے محفوظ رکھناہے۔
Load Next Story