سپریم کورٹ قائم علی شاہ اور وسان کے حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق کا عمل روک دیا گیا

وزیراعلیٰ سندھ اورصوبائی وزیرکی کامیابی چیلنج کی گئی تھی،سپریم کورٹ نے سماعت کے بعد معاملہ ہائیکورٹ بھیج دیا

نظرثانی درخواست کے طور پرکیس کودیکھ کر میرٹ پرفیصلہ کیا جائے،عدالت عظمیٰ کی سندھ ہائیکورٹ کوہدایت ، فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اورصوبائی وزیرمنظور وسان کے حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق انگوٹھے کے نشان سے کرانے کے بارے میں الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پرعملدرآمد 18فروری تک روک دیا ہے اور معاملہ فیصلے کے لیے سندھ ہائیکورٹ کوبھیج دیا ہے۔

چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے سماعت کی ۔ عدالت عظمیٰ نے سندھ ہائیکورٹ کوہدایت کی کہ نظرثانی درخواست کے طور پرکیس کودیکھ کر میرٹ پرفیصلہ کیا جائے۔درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 18فروری کو سندھ ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہوں۔عدالت نے قرار دیا کہ18 فروری کے بعد عملدرآمدکے بارے میں فیصلہ ہائیکورٹ خودکرے گی۔ ن لیگ کے سید غوث علی شاہ نے خیر پور سے سید قائم علی شاہ اور منظور وسان کی کامیابی کے نتائج کو چیلنج کیا تھا ۔فاضل بینچ نے نیب مقدمے میں ملزم کی اپیل خارج کرنے کے بعد فیصلہ واپس لے کردوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔




سابق ڈپٹی کمشنر جعفرآباد واحد بخش بلوچ کوسرکاری زمین سابق وزیر میرفائق علی جمالی کوکم قیمت پرفروخت کرنے کے مقدمے میں سزا سنائی گئی تھی،ہائیکورٹ نے فیصلہ برقرار رکھا تھا،اس فیصلے کے خلاف ملزم واحد بخش بلوچ نے سپریم کورٹ میں اپیل دائرکی تھی۔جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے نیشنل پولیس فائونڈیشن پلاٹ اسکینڈل کیس میں متعددپولیس افسروں کونظرثانی درخواستیں دائرکرنے کی اجازت دے دی ہے اور انجم عقیل کو وکیل کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔عدالت نے قرار دیاکہ مقدمہ مذکورہ درخواستیں دائر ہونے کے 2ہفتے بعد سماعت کے لیے لگایا جائے گا ۔
Load Next Story