ضمانت منسوخ ہونے پر8 ملزمان لاہور ہائیکورٹ سے فرار ایک گرفتار

ڈکیتی اور شہری کو زخمی کرنے کے8 ملزمان وکلاء کی مدد سے ضمانت خارج ہونے پرفرار ہوئے

ڈکیتی اور شہری کو زخمی کرنے کے8 ملزمان وکلاء کی مدد سے ضمانت خارج ہونے پرفرار ہوئے۔ فوٹو: فائل

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہزادہ مظہر کی عدالت سے ڈکیتی اور شہری کو زخمی کرنے کے8 ملزمان وکلاء کی مدد سے ضمانت خارج ہونے کے بعد احاطہ عدالت سے فرارہو گئے۔


درخواست گزار ملزمان کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ان کے خلاف لاہور کے تھانہ ہیر میں دوران ڈکیتی شہری حافظ جاوید کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے جس کا کوئی ثبوت موجود نہیں جو میڈیکل رپورٹ بنائی گئی ہے وہ بھی جعلی ہے۔
Load Next Story