ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ کے بورڈ کا اجلاس گارمنٹس سٹی کراچی کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی منظوری
جننگ ریسرچ سینٹر ملتان، کراچی میں شرمپ فارمنگ اور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے نئے منصوبے بھی منظور کر لیے گئے
کاروباری خواتین وپسماندہ علاقوں سے متعلق منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی، وفاقی وزیر تجارت ۔ فوٹو: فائل
HYDERABAD:
ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ (ای ڈی ایف) بورڈ نے فائبر درجہ بندی کے نظام، آم کے ویپر ہیٹ ٹریٹمنٹ (وی ایچ ٹی) منصوبے اور گارمنٹس سٹی کراچی کے لیے نئے فنڈز فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔
یہ منظوری گزشتہ روز وفاقی وزیرتجارت خرم دستگیر خان کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔ ای ڈی ایف بورڈ نے کپاس کے جننگ ریسرچ سینٹر ملتان، شرمپ فارمنگ منصوبہ کراچی، ڈسپلے سینٹر کے قیام اور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے نئے منصوبوں کی منظوری بھی دے دی۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر تجارت نے ای ڈی ایف فنڈ کو مختص کرنے کے لیے ایک نکتہ نظر قائم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ فنڈز کی تقسیم اور استعمال کو منصفانہ اور شفاف بنایا جائیگا تاکہ روایتی برآمدی شعبوں اور ممکنہ شعبوں کے درمیان توازن پیدا ہو۔
بورڈ نے خوراک کے شعبے میں ویلیو چین کی ترقی کے لیے منصوبوں کو تیار کرنے کے حوالے سے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کی وزارت کو ہدایت کی۔ وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ پسماندہ علاقوں اور کاروباری خواتین کی ترقی کے نئے منصوبوں پر ای ڈی ایف کی تقسیم کو ترجیح دی جائیگی، بورڈ کے اقدامات خاص طور پر بلوچستان کے علاقے پنجگور میں کھجور کی کٹائی کے منصوبے میں ضیاع کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ بورڈ نے کھجور کی پراجیکٹ کمیٹی کو پروسیسنگ کی بہتری کی سفارش کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مالی منصوبوں کی نگرانی کا نظام بہتر بنایا جا رہا ہے۔ بورڈ نے ای ڈی ایف منصوبوں کی تشخیص اور نگرانی کے لیے نئے فارم کی منظوری بھی دی۔