پی سی بی کا یوٹرن بگ تھری سے بغل گیر ہونے کا فیصلہ
نجم سیٹھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی اگلی میٹنگ میں حمایت کا اعلان کر دیں گے
انتظامی کمیٹی بھارت کے ساتھ سیریز اور دیگر ایشوز پر بات چیت بھی کریگی۔ فوٹو: فائل
ذکا اشرف کی بطور چیئرمین برطرفی کے بعد پی سی بی نے بگ تھری معاملے پر یوٹرن لے لیا، آئی سی سی کے آئندہ اجلاس میں منصوبے کی حمایت کردی جائیگی۔
منگل کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں غیر رسمی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نو منتخب چیئرمین نجم سیٹھی نے کہاکہ ہمارا پہلا ہدف جمہوری اور آئینی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ایسا نیا آئین بنانا ہے جس میں پروفیشنل ازم اور کرکٹ کی بہتری ہو،دوسرا اہم کام آئی سی سی میں پاکستان کو تنہائی سے نکالنا ہے، بدقسمتی سے عالمی فورم پر بعض لوگوں نے پاکستان کا کیس مس ہینڈل کیا۔
ذرائع کے مطابق عوامی دبائو کی وجہ سے جو کام سابق چیئرمین نہ کرسکے اب نئی انتظامی کمیٹی کرے گی، حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملتے ہی بگ تھری سے بغلگیر ہونے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، نجم سیٹھی آئندہ آئی سی سی اجلاس میں اس کا اعلان کردیںگے،انتظامی کمیٹی بھارت کے ساتھ سیریز اور دیگر ایشوز پر بات چیت بھی کریگی، سنگاپور کی میٹنگ میں پاکستان کا ساتھ دینے والے واحد ملک سری لنکا کی جانب سے ہتھیار ڈالے جانے کے بعد پی سی بی کو عوامی طور پر غیر مقبول فیصلہ کرنے کا معقول جواز بھی ہاتھ آ گیا ہے۔