بنگلہ دیش وسری لنکا کا آج پہلا ٹی 20 جے وردنے میچز کی ففٹی مکمل کرلیں گے
دونوں ٹیموں کے لیے یہ مقابلہ ورلڈ ٹی 20 کی فل ڈریس ریہرسل ہے۔
دونوں ٹیموں کے لیے یہ مقابلہ ورلڈ ٹی 20 کی فل ڈریس ریہرسل ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
KARACHI:
بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹوئنٹی 20 میچ بدھ کو چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے لیے یہ مقابلہ ورلڈ ٹی 20 کی فل ڈریس ریہرسل ہے۔
بنگال ٹائیگرز اپنے ملک میں آئندہ ماہ شیڈول ایونٹ سے قبل اپ سیٹ کے خواب دیکھ رہے ہیں، قیادت مشرفی مرتضیٰ کے ہاتھوں میں ہوگی، وہ اس فارمیٹ میں بنگلہ دیش کے پانچویں کپتان ہوں گے، تمیم اقبال کی گردن میں تکلیف جبکہ شمس الرحمان کو گذشتہ دو روز سے بخار ہے،البتہ دونوں کے میدان میں اترنے کا امکان ہے، انجرڈ مشفیق الرحیم کی جگہ متھن علی وکٹ کیپنگ کرسکتے ہیں جبکہ انعام الحق کا آپشن بھی موجود ہے، سری لنکن ٹیم میں مہیلا جے وردنے کی واپسی ہوگی،ان کے لیے سیکوگے پرسنا کو جگہ خالی کرنا پڑسکتی ہے۔
یہ چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں پہلا ٹی20 انٹرنیشنل ہوگا، اس فارمیٹ کی رینکنگ میں دسویں پوزیشن پر موجود بنگال ٹائیگرز دونوں میچز جیت کر بھی آگے نہیں بڑھ پائیں گے، البتہ اس صورت میں سری لنکا کو نمبرون پوزیشن گنوانا پڑسکتی ہے، تلکارتنے دلشان کے بعد مہیلا جے وردنے ٹی 20 انٹرنیشنلز کی ففٹی مکمل کرلیں گے۔