ٹریفک وارڈن نے مجھے چور ڈاکو کہا رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کا ایوان میں احتجاج

میڈیا میں کسی بھی واقعے کا ایک رخ دکھایا جاتا ہے دوسرا نہیں،رکن پنجاب اسمبلی

میڈیا میں کسی بھی واقعے کا ایک رخ دکھایا جاتا ہے دوسرا نہیں،رکن پنجاب اسمبلی۔ فوٹو: فائل

لاہورمیں ٹریفک وارڈن نے ن لیگ کی خاتون رکن اسمبلی کوچور اور ڈاکو قراردے دیا،عظمیٰ بخاری نے ٹریفک وارڈن کے رویے کیخلاف ایوان میں شدید احتجاج کیا۔


منگل کو پنجاب اسمبلی میں نقطہ اعتراض پرعظمی بخاری نے کہاکہ میڈیا میں کسی بھی واقعے کا ایک رخ دکھایا جاتا ہے دوسرا نہیں۔ لاہورمیں قومی کرکٹر عمر اکمل کے ساتھ جوکچھ ٹریفک وارڈن نے کیا اس پر بھی بات کرنی چاہیے۔ ٹریفک وارڈن کوکس نے یہ اختیار دیا ہے کہ وہ کسی کے منہ پر تھپڑمارے۔ چند روز قبل میں بھی ایک تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پرشریک ہونے کیلیے گئی اور میں وہاں گاڑی میں موجود تھی جس پرمجھے ٹریفک وارڈن نے کہاکہ آپ گاڑی آگے کرلیں لیکن میں نے کہاکہ جب تقریب کے شرکا آتے ہیں توگاڑی سے اترجاتی ہوں جس پرمذکورہ ٹریفک وارڈن نے اس واقعے کوانا کامسئلہ بنالیا اور اب وہ میری گاڑی کو باربارروک رہا ہے، میرے متعلق میرے ڈرائیورکوٹریفک وارڈ نے چور اور ڈاکوکہا اور اس کے علاوہ جو زبان استعمال کی گئی میں وہ یہاں بتا نہیں سکتی، اب تومیرا ڈرائیور موٹرسائیکل پر بھی نظرآ جائے تو ٹریفک وارڈن اسے بھی روک لیتا ہے۔
Load Next Story