اصغرخان کیس ایف آئی اے بند گلی میں پھنس گئی

یونس حبیب کا نواز شریف کے بارے میں بیان تبدیل،رقم ہوٹل کے مالک شریف کودی

یونس حبیب کا نواز شریف کے بارے میں بیان تبدیل،رقم ہوٹل کے مالک شریف کودی

اصغر خان کیس میں اعلیٰ شخصیات کے ملوث ہونے پرایف آئی اے بندگلی میں پھنس گئی ہے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق انکوائری ٹیم ایم کیوایم کے سربراہ الطاف حسین کو طلب کرنے کے حوالے سے شش وپنج کا شکار ہے تودوسری طرف یونس حبیب نے نوازشریف سے متعلق اپنابیان بھی بدل لیاہے اورکہا ہے کہ پیسے نوازشریف کو نہیں، ٹیولپ ہوٹل کے مالک شریف کودیے۔ اصغرخان کیس جتنااہم ہے اتناہی ایف آئی اے کے لیے ٹیسٹ کیس بھی بنتاجا رہاہے۔ اس کیس میں سابق آرمی چیف جنرل(ر)اسلم بیگ اورجنرل(ر) اسلم درانی سمیت کئی اہم شخصیات شامل ہیں۔

اس حوالے سے وزارت داخلہ نے جب وزارت دفاع سے رائے مانگی کہ کیاان حضرات کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جا سکتی ہے یانہیں تواس خط کا جواب دینے کی بجائے وزارت دفاع نے چپ سادھ لی ہے۔ اس کے بعد یاددہانی کے لیے بھی ایک خط لکھا گیاہے لیکن اس پر بھی کوئی جواب نہیں آیا۔ اس کے علاوہ کیس کے مرکزی ملزم یونس حبیب نے بھی نوازشریف کے بارے میںاپنا بیان بدل لیاہے اور کہا ہے کہ انھوں نے پیسے وزیراعظم نوازشریف کونہیں بلکہ جہلم میں ٹیولپ ہوٹل کے مالک شریف کودیے ہیں۔
Load Next Story