نوازشریف فضل الرحمن ملاقات تحفظات دور کرنیکی یقین دہانی
وزیراعظم نے طالبان سے مذاکرات کی کامیابی کیلیے کردار ادا کرنے کی درخواست کی
وزیراعظم میاں نوازشریف سے جے یو آئی ف کے امیر مولانا فضل الرحمان ملاقات کررہے ہیں۔فوٹو:آن لائن
وزیراعظم نوازشریف سے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے وزیراعظم سیکریٹریٹ میں ملاقات کی ۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک میں حالیہ سیاسی صورتحال خصوصا فاٹا اورصوبہ خیبرپختونخوا کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ جے یوآئی کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تحفظ پاکستان آرڈینینس اور دیگر امور پر گہری مشاورت کی۔ وزیراعظم نے یقین دلایاکہ جے یو آئی اس حوالے سے تحفظات دورکئے جائیں گے۔
وزیراعظم نے مزید کہا وہ اس معاملے میں تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم اور مولانافضل الرحمٰن نے کہا ملک میں امن وامان کا قیام اولین ترجیح ہے۔دریں اثناء دونوں رہنمائوں نے صوبہ خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال پربھی تبادلہ کیا۔ آئی این پی کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے طالبان سے بات چیت کے آغاز سے قبل ان سے مشاورت نہ کرنے اور جے یو آئی کے وزراء کو ابھی تک وزارتوں کے قلمدان نہ سونپنے پر وزیر اعظم سے گلے شکوے کئے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمن کو طالبان سے ہونے والی بات چیت میں اب تک ہونے والی پیش رفت سے انہیں آگاہ کرتے ہوئے اعتماد میں لیا ۔