کشمیری رہنما مقبول بٹ کے یوم شہادت پر مقبوضہ وادی میں ہڑتال اور مظاہرے

کشمیری شہریوں اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی، درجنوں گرفتار

کشمیری شہریوں اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی، درجنوں گرفتار۔فوٹو:اے ایف پی

مقبوضہ کشمیر میں ممتاز کشمیری حریت رہنما محمد مقبول بٹ کی شہادت کی برسی کے موقع پر منگل کو مسلسل تیسرے روز بھی پورے مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی گئی جس کا مقصد کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے عالمی برادری پر دبائو بڑھانا ہے ۔


کشمیری عوام شہید رہنما اور دیگر لاکھوں شہداء کے مشن کی تکمیل تک اپنی جد وجہد جاری رکھیں گے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد مقبول بٹ کو کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں کلیدی کردار ادا کرنے پر11فروری 1984 کودلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دیکر انکی میت کو جیل کے احاطے میں ہی دفن کر دیا گیاتھا۔واضح رہے کہ کشمیری طویل عرصے سے محمد مقبول بٹ اور گزشتہ سال شہید کیے گئے محمد افضل گورو کی میتیوں کی واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ کشمیری شہریوں اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ٗ پولیس نے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا۔ دریںا ثناء تمام حریت رہنمائوں اور کارکنوں سمیت500سے زائد افرادمسلسل مختلف پولیس اسٹیشنوںاور گھروں میں نظربند ہیں۔ادھرقابض انتظامیہ کی طرف سے احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لیے پوری وادی کشمیر میں سخت پابندیاں مسلسل نافذ ہیں۔
Load Next Story