سائٹ گیس سلنڈر پھٹنے سے سوزوکی تباہ ایک شخص زخمی 2 گاڑیوں کو نقصان
سلنڈر ٹریفک پولیس نے مہم کے دوران مختلف گاڑیوں سے نکالے تھے، ذرائع
حبیب بینک چورنگی پر ناقص گیس سلنڈر پھٹنے سے تباہ ہونے والی سوزوکی جل کرخاکستر ہوگئی جبکہ قریب ہی امدادی رضاکارموجود ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس
سائٹ ایریا میں سوزوکی پک اپ میں لدے ایل پی جی گیس کے سلنڈر پھٹنے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
دھماکے کے باعث سوزوکی پک اپ مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئی جبکہ ایک ٹیکسی اور رکشے کو جزوی نقصان پہنچا ، حادثے میں ایک شخص زخمی جبکہ سوزوکی ڈرائیور فرارہوگیا،تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھانے کی حدود حبیب بینک چورنگی کے قریب سوزوکی میں لدے ایل پی جی سلنڈر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،چند لمحوں بعد ہی سلنڈروں میں خوفناک دھماکہ ہو گیا جس کے باعث سڑک پر گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، موٹر سائیکلوں پر سوار افراد سڑک پر گر پڑے ،لوگوں میں افراتفری پھیل گئی ہر شخص نے محفوظ مقام کی جانب دوڑ لگا دی ،اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ گئی ،سوزوکی پک میں لدے سلنڈروں میں آگ لگنے کے باعث2 سلنڈر اڑ کر ٹیکسی اور رکشہ پر جاگرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو بھی فوری طور پر طلب کر لیا گیا۔
حادثے کے باعث حبیب بینک چورنگی پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا ،کنٹٰینرز اور ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ، ایس ایچ او مقبول نے بتایا ک سوزوکی پک اپ میں5 سے زائد ایل پی جی سلنڈر لدے ہوئے تھے جس میں سے کوئی ایک سلنڈر لیک تھا ، سفر کے دوران پک اپ کو جھٹکے لگے اور سلنڈر کو رگڑ لگنے سے چنگاری پیدا ہوئی، گیس نے آگ پکڑ لی جس کو دیکھ کر سوزوکی پک اپ کا ڈرائیور موقع پر سے فرار ہو گیا ، انسپکٹر مقبول کا کہنا ہے کہ حادثے میں ایک راہ گیر موٹرسائیکل سوار زاہد ولد ایوب بھی زخمی ہوا جسے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے افسر منصب نے بتایا کہ مذکورہ دھماکہ بم دھماکہ نہیں سلنڈر دھماکہ تھا، تاہم ٹریفک پولیس نے پولیس اور رینجرز کی تفتیش کے2 گھنٹے بعد جائے وقوعہ عام ٹریفک کی روانی کو بحال کرا دیا ، پولیس ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ سوزوکی پک اپ میں لدے ہوئے ایل پی جی سلنڈر ٹریفک پولیس نے ایل پی جی سلنڈر کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران مختلف گاڑیوں سے نکالے تھے اور کسی محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا تھا کہ سلنڈروں میں دھماکہ ہو گیا ۔