سبزی منڈی تیزاب سے دھلی ادرک مفید قرار دینے کی رپورٹ متنازع ہوگئی
تیزابی ادرک فروخت کرنیوالی مافیا نے بلدیہ عظمیٰ سے مرضی کی رپورٹ بنوائی، منڈی کے تاجروں اور صارف انجمنوں کا شدیداحتجاج
ایڈمنسٹریٹر اور سیکریٹری کی اجلاس میں عدم شرکت، کمشنر کا اظہار برہمی، مبینہ رپورٹ سے متعلق 3 رکنی تحقیقی کمیٹی قائم۔ فوٹو : فائل
بلدیہ عظمیٰ کی تیزاب سے دھلی ادرک کو صحت کے لیے مفید قرار دینے کی رپورٹ متنازع ہوگئی، تاجر مافیا نے بھاری رشوت دے کر مرضی کی رپورٹ تیار کرائی تھی۔
تفصیلات کے مطابق سبزی منڈی کے تاجروں نے انکشاف کیا ہے کہ تیزابی کیمیکل سے دھلی ادرک کی فروخت کا دھندا کرنے والی مافیا نے بھاری رشوت کے عوض بلدیہ عظمیٰ سے مرضی کی رپورٹ بنوائی ہے جس میں بلدیہ عظمیٰ نے تیزاب سے دھلی ادرک کو انسانی صحت کے لیے محفوظ قرار دیا ہے، بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے تیزابی ادرک محفوظ قرار دینے سے متعلق خبر کی اشاعت پر سبزی منڈی کے تاجروں نے صارفین کے مفاد میں بلدیہ عظمیٰ کی رپورٹ کو متعلقہ اداروں میں چیلنج کردیا ہے جبکہ صارفین کے حقوق کی تنظیموں اور انجمنوں نے بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے تیزابی ادرک کی فروخت کیلیے جاری پروانے کو صحت عامہ کے لیے خطرہ قرار دیکر شدید احتجاج کیا تھا، سبزی منڈی کے امور سے متعلق گزشتہ روز کمشنر ہائوس کے اجلاس میں ایک تاجر نے بتایا کہ مذموم دھندے میں ملوث تاجروں نے4 لاکھ روپے دیکر سبزی منڈی کے ایڈمنسٹریٹر انورگوپانگ کی سرپرستی میں تیزابی ادرک کو کلیئر قرار دینے کی رپورٹ بنوائی تھی، لیبارٹری جانچ کے لیے نمونے بھی اسی مافیا نے فراہم کیے۔
اجلاس میں سبزی منڈی کے تاجروں نے تیزابی ادرک کی فروخت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کے ایم سی کی رپورٹ کو جواز بناکر تیزابی ادرک کی فروخت کا دھندہ کھلے عام جاری ہے،ایڈمنسٹریٹر سبزی منڈی مبینہ رپورٹ کو جواز بناکر تیزاب سے دھلائی کی ٹنکیوں کے خلاف کارروائی کرنے سے انکاری ہیں، ایڈمنسٹریٹر سبزی منڈی اور مارکیٹ کمیٹی کے سیکریٹری تاجروں کے ردعمل سے بچنے کے لیے اجلاسوں میں شریک نہیں ہورہے گزشتہ روز اجلاس میں ان کی عدم شرکت پر کمشنر کراچی نے شدید برہمی کا اظہار کیا جبکہ اجلاس میں موجود تاجر رہنمائوں آصف احمد، حاجی زاہد اعوان اورعبدالخالق یوسف نے بھی ایڈمنسٹریٹر اور سیکریٹری کی اجلاس میں عدم شرکت پر احتجاج کیا،کمشنر کراچی شعیب صدیقی نے بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے تیزابی کیمکیل سے دھلی ادرک کو انسانی صحت کے لیے محفوظ قرار دینے کی مبینہ رپورٹ سے متعلق 3 رکنی تحقیقی کمیٹی قائم کی ہے،کمیٹی ادرک کے نئے نمونے لے کر سرکاری لیبارٹری پی سی ایس آئی آر سے جانچ کرائے گی،تاجر رہنما عبدالخالق یوسف نے کہا کہ تیزاب سے دھلی ادرک مضرصحت ہے صارفین تیزاب سے دھلی ادرک استعمال نہ کریں۔