آستانے پر فائرنگ اور 12 قتل کی وارداتوں میں ایک گروہ ملوث ہے
جائے وقوع سے برآمدہ خول دیگر وارداتوں کی گولیوں سے مماثلت رکھتے ہیں،ایس پی بلدیہ
جائے وقوع سے برآمدہ خول دیگر وارداتوں کی گولیوں سے مماثلت رکھتے ہیں،ایس پی بلدیہ ۔فوٹو: ایکسپریس نیوز/فائل
بلدیہ ٹائون میں پیر مہربان شاہ جیلانی کے آستانے پر فائرنگ کے واقعے میں جائے وقوع سے ملنے والے نائن ایم ایم پستول کے خول شہر کے دیگر علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کے بعد جائے وقوع سے ملنے والے گولیوں کے خولوں سے مماثلت رکھتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹائون سعید آباد سیکٹر 12-D میں واقع پیر مہربان شاہ جیلانی کے آستانے پر اتوار کی شب دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ سے باپ بیٹی سمیت8 افراد جاں بحق اورآستانے میں موجود 13 افراد زخمی ہو گئے تھے، ایس پی بلدیہ ٹائون ساجد امیر سدوزئی نے بتایا ہے کہ پولیس کو جائے وقوع سے واردات میں استعمال کیے جانے والے اسلحہ نائن ایم ایم پستول کے45 خول ملے تھے جنھیں پولیس نے فوری طور پر فارنسک لیبارٹری تجزیے کیلیے بھیجا تھا جہاں یہ انکشاف ہوا ہے کہ آستانے میں جس اسلحے سے گولیاں چلائی گئیں ہیں وہ اسلحہ اس سے قبل بھی سائٹ اے تھانے میں درج 4 مقدمات، بلوچ کالونی اور ٹیپو سلطان میں درج 4 مقدمات، اتحاد ٹائون، پیر آباد، نیو ٹائون او ناظم آباد تھانوں میں درج ٹارگٹ کلنگ کے4 مقدمات کی وارداتوں میں استعمال کیا جاچکا ہے، تمام وارداتوں کے جائے وقوع سے ملنے والے نائن ایم ایم پستول کے خول مماثلت رکھتے ہیں،ذرائع نے بتایا کہ آستانے پر فائرنگ کے واقعے میں وہی اسلحہ استعمال ہوا ہے جو دیگر 12 وارداتوں میں استعمال کیا گیا ہے۔