آزاد بلوچستان کی حمایت امریکی پالیسی نہیں محکمہ خارجہ امریکا
پاکستان کی علاقائی سرحدوں اور سالمیت کا احترام کرتے ہیں، ترجمان کا دو ٹوک جواب
پاکستان کی علاقائی سرحدوں اور سالمیت کا احترام کرتے ہیں، ترجمان کا دو ٹوک جواب۔ فوٹو: فائل
امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں،بلوچستان کی آزادی کی حمایت ہماری پالیسی نہیں۔
بدھ کو ہفتہ واربریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے امریکی کانگریس مین لوئی گومیٹرکی طرف سے بلوچستان کوعلیحدہ کرنے کی تجویزکے بارے میں سوال کا دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی آزادی کی حمایت کرنا امریکی انتظا میہ کی پالیسی کا حصہ نہیں،ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی علاقائی سرحدوں اورسالمیت کا احترام کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ کانگریس کے ارکان مختلف امورپراپنی رائے دیتے رہتے ہیں،ان کی ایسی آرا کوامریکی انتظامیہ کی تائید کسی صورت حاصل نہیں ہے۔