اوباما نے 2009ء میں منموہن کے اعزاز میں اسٹیٹ ڈنر پر 6 لاکھ ڈالر خرچ کرڈالے

سالانہ عشایے پر 572187.36ڈالر خرچ کیے گئے۔پروٹوکول افسر اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ

سالانہ عشایے پر 572187.36ڈالر خرچ کیے گئے۔پروٹوکول افسر اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

امریکی صدر باراک اوباما نے2009ء سے اب تک پانچ اسٹیٹ ڈنرز پر1.55 ملین ڈالرکی خطیر رقم خرچ کی ہے۔


ان میں سے سب سے مہنگا اسٹیٹ ڈنر بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کے اعزاز میں دیا گیا تھا۔ سی بی ایس نیوز کے مطابق اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے پروٹوکول آفس سے حاصل کردہ اعدادوشمار کے مطابق اوباما کے دور صدارت کے پہلے سال 24 نومبر 2009ء کوبھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کے اعزاز میں دیے گئے سالانہ عشایے پر 572187.36ڈالر خرچ کیے گئے۔ واضح رہے کہ باراک اوباما نے گزشتہ روز فرانسیسی صدر کے اعزاز میں اپنے دور صدارت کا ساتواں اسٹیٹ ڈنر دیا۔
Load Next Story