شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی خبروں کی تردید

دونوں خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔ پیشہ ورانہ مصروفیات کے باعث دونوں کے درمیان ملاقات کم ہوتی ہے،عمران مرزا

دونوں خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔ پیشہ ورانہ مصروفیات کے باعث دونوں کے درمیان ملاقات کم ہوتی ہے،عمران مرزا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

ISLAMABAD:
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزاکے والدعمران مرزانے شعیب ملک اورثانیہ مرزاکے درمیان علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی۔


اپنے بیان میں ٹینس اسٹارکے والدنے کہاکہ میڈیامیں پاکستانی آل رائونڈرشعیب ملک اورثانیہ مرزاکے درمیان کشیدہ تعلقات کے بعدعلیحدگی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ دونوں خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔ پیشہ ورانہ مصروفیات کے باعث دونوں کے درمیان ملاقات کم ہوتی ہے لیکن اس کامطلب یہ ہرگز نہیں کہ علیحدگی ہوگئی ہے۔ عمران مرزانے کہاکہ ایک میگزین میں شعیب ملک اورثانیہ مرزاکی طلاق کی خبر اشتعال انگیز اور شرپسندی پرمبنی ہے جس کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
Load Next Story