کراچی میں ہمارے کارکنوں سے بدترین سلوک کیا جارہا ہے وسیم اختر
ایم کیو ایم خود کو مہاجر کہتی ہے تو اس کا نقصان انہی کو ہے، سینیٹر مولابخش چانڈیو
جہاں جرائم پیشہ افراد موجود ہیں وہاں پر فورسز نہیں جاتیں ۔ فوٹو: فائل
ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کے آپریشن میں ایم کیو ایم کے کارکنوں سے بدترین سلوک کیا جارہا ہے، جہاں جرائم پیشہ افراد موجود ہیں وہاں پر فورسز نہیں جاتیں اور جہاں پر نہتے لوگ موجود ہیں ان کو گرفتار کرکے لے جاتے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ٹودی پوائنٹ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پولیس کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ یہ کسی کو تھرڈ ڈگری تشددکا نشانہ بنائیں تو وہ سب کچھ مان جائیگا۔ جہاں طالبان یا جرائم پیشہ افراد ہوتے ہیں وہاں جانے سے پولیس کی ٹانگیں کانپتی ہیں لیکن ہمارے لوگ نہتے ہوتے ہیں یہ ان کو اٹھا کر لے جاتے ہیں اور جو مرضی کیس بنا دیتے ہیں۔ ساری پولیس خراب نہیں ہے کچھ کالی بھیڑیں ہیں جو ساری پولیس کو بدنام کررہی ہیں۔
پولیس نے خودٹیمیں بنائی ہوئی ہیں جو بھتہ لیتی ہیں۔ پولیس نے خود غنڈے رکھے ہوئے ہیں۔ یہ اپنی رہائش گاہوں پر لوگوں پر تشدد کرتے ہیں۔ چوہدری اسلم کا قتل بھی مشکوک ہے۔ جن کو کالی بھیڑیں کہا ہے وہ سمجھ گئے ہوں گے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو نے کہا کہ کسی بھی جگہ پر انتظامی غلطی ہوسکتی ہے لیکن انتظامی غلطی کو ساری حکومت پر نہیں ڈالا جاسکتا۔ ایم کیو ایم خود کو مہاجر کہتی ہے تو اس کا نقصان انہی کوہے۔ پی ٹی آئی رہنما عارف علوی نے کہا کہ کسی کو بھی اٹھاکر خطرناک قسم کے تشدد کی کوئی بھی سیاسی جماعت اجازت نہیں دے سکتی۔