لاہور رواں ماہ کے آخری ہفتے میں دوبارہ بارشیں متوقع

شہر اور گردونواح میں بارش کے بعد فضائی آلودگی کی شرح میں کمی ہوگئی آسی ماہ کے اخر میں مزید بارشیں ہونے کے امکان ہے

شہر اور گردونواح میں بارش کے بعد فضائی آلودگی کی شرح میں کمی ہوگئی آسی ماہ کے اخر میں مزید بارشیں ہونے کے امکان ہے- فوٹو:فائل

RAWALPINDI:
باغوں کے شہرمیں سورج نے کرنیں بکھیرنا شروع کر دیں جب کہ شہرکا موسم سرد اور خوشگوار، سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کاسلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی، بارشیں برسانے والا سپیل رخصت ہونے سے شہر کا موسم سرد اور خوش گوار ہو گیا، سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، کہیں دھوپ توکہیں چھاؤں سے موسم خوبصورت ہوگیا ہے۔


لاہورشہر کا کم سے کم درجہ حرارت 7 اور زیادہ سے زیادہ 16 ڈگری سنٹی گریڈتک جانے کاامکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ کے آخری ہفتے دوبارہ بارشیں متوقع ہیں۔

 
Load Next Story