کراچی میں اگلے تین روز بدستور کوئٹہ کی ہوائیں چلنے کا امکان

پیر کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 22.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا

پیر کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 22.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا (فوٹو: فائل)

لاہور:
شہر قائد میں اگلے تین روز کے دوران بدستور کوئٹہ کی ہوائیں چلنے اور شہر کی فضاؤں پر دھند چھانے کے سبب حدنگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 72 گھنٹوں کے دوران صبح کے وقت شہر کی فضاؤں پر ہلکی دھند چھاسکتی ہے جس کی وجہ سے حدنگاہ متاثرہونے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 3روز کے دوران شہر کا کم سے کم پارہ 9 سے 11 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 سے 23 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔


شہر میں تین روز کے دوران کوئٹہ کی ہوائیں برقراررہ سکتی ہیں، دن کے وقت مطلع صاف، رات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے، پیر کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 22.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 14 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی اور صبح کے وقت ہلکی دھند چھانے کے سبب حدنگاہ کم ہو کر ڈھائی کلومیٹر رہ گئی تھی۔
Load Next Story