آئی پی ایل نے ڈومیسٹک پلیئرز کو بھی کروڑ پتی بنادیا کرن پونے 4 کروڑ میں فروخت
ہیماچل پردیش کے رشی دھون کو کنگز الیون پنجاب نے 3 کروڑ روپے میں خریدا
ہیماچل پردیش کے رشی دھون کو کنگز الیون پنجاب نے 3 کروڑ روپے میں خریدا۔ فوٹو: فائل
RENO:
آئی پی ایل نے ڈومیسٹک پلیئرز کو بھی کروڑ پتی بنادیا، نیلامی کے دوسرے روز انٹرنیشنل تجربہ نہ رکھنے والے کھلاڑیوں کی بولی لگی جس میں سب سے زیادہ فائدے میں ریلوے کے لیگ اسپنر کرن شرما رہے۔
ان کی خدمات سن رائزر حیدرآباد نے پونے چار کروڑ روپے میں حاصل کرلیں، ہیماچل پردیش کے رشی دھون کو کنگز الیون پنجاب نے 3 کروڑ روپے میں خریدا، مہاراشٹرا کے کیدار جادھیو 2 کروڑ میں دہلی ڈیر ڈیولز کے ہوئے۔ جنوبی افریقہ کے ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کے کامیاب فاسٹ بولر بیرن ہینڈرکس کو کنگز الیون پنجاب نے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے میں خریدا، مقبوضہ کشمیر کے پرویز رسول کی خدمات سن رائزرز نے 95 لاکھ روپے میں حاصل کیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب انٹرنیشنل تجربہ نہ رکھنے والے کھلاڑیوں کی بھی بولی لگائی گئی ہے۔