ویلنٹائن ڈے سوچی کی فضا بھی رومینٹک کئی ایتھلیٹس موقع کو یادگار بنائیں گے

ویلنٹائن ڈے دو دلوں کا ملن ہی ثابت نہیں ہونے والا بلکہ سوچی میں بعض کے لیے آزمائش بھی ثابت ہوگا

ویلنٹائن ڈے دو دلوں کا ملن ہی ثابت نہیں ہونے والا بلکہ سوچی میں بعض کے لیے آزمائش بھی ثابت ہوگا. فوٹو: اے ایف پی/فائل

ویلنٹائن ڈے کے موقع پر سوچی کی فضا بھی رومینٹک ہوگئی، کئی ایتھلیٹس اس موقع کو یادگار بنانے کا ارادہ کیے بیٹھے ہیں، ان میں چینی اسکیٹر جوڑی پانگ چنگ اور ٹانگ جین بھی شامل ہیں۔


وہ کھیل میں پرانی رفاقت کو اب ویلنٹائن ڈے پر سوچی میں ہی ازدواجی زندگی میں بدلنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اسی طرح کینیڈا کے کرسٹین مورے ٹواورز اور ڈیلان موس کوویٹچ کئی برس سے آئس فلور پر ایک ساتھ پرفارم کررہے ہیں، اب وہ اس تعلق کو اور بھی گہرا کرنے کا ارادہ کر چکے۔ ویلنٹائن ڈے دو دلوں کا ملن ہی ثابت نہیں ہونے والا بلکہ سوچی میں بعض کے لیے آزمائش بھی ثابت ہوگا، چین کے ژوژومنگ بھی ایسے ہی متاثرین میں شامل ہیں کیونکہ ان کے ملک کی ٹیم کا مقابلہ جنوبی کوریائی بیگم کم جی سن کی ٹیم سے ہونے والا ہے۔
Load Next Story